1990سے جماعت اسلامی مہاجرین کی بحالی اوران کے بچوں کی تعلیم کے لیے ادارے قائم کیے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi1990سے جماعت اسلامی مہاجرین کی بحالی اوران کے بچوں کی تعلیم کے لیے ادارے قائم کیے،عبدالرشید ترابی {/AF}

منگ بجری( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کے مظالم کی وجہ سے ہجرت پر مجبور ہونے والے کشمیری مہاجرین کی دیکھ بھال اور ان کے بچوں کی تعلیم وتربیت کا اہتمام جماعت اسلامی اول روز سے کررہی ہے ،1990سے جماعت اسلامی مہاجرین کی بحالی اوران کے بچوں کی تعلیم کے لیے ادارے قائم کیے جن سے فارغ ہونے والے بچے ڈاکٹر اور انجینئر بن کر خدمات سرا نجام دے رہے ہیں ان سے مل دلی خوشی ہوتی ہے،مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھائی اور حکومت کو اس جانب متوجہ کیا ،مہاجرین کے گزارہ الاؤنس میں اضافے کے ساتھ مہاجرین کی صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات کا اہتمام بیس کیمپ کی حکومت کی ذمہ داری ہے ،جماعت اسلامی تحریک آزادی کشمیر کی امین ہے جب تک مکمل کشمیر آزاد ہو کر مملکت پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا اس وقت تک جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشتیبانی جاری رکھے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مہاجرکیمپ منگ بجری میں ریڈ فاؤنڈیشن سکول کی سالانہ رزلٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سکول کے پرنسپل کیپٹن منظور نے عبدالرشید ترابی کا شکریہ ادا کیا،تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشیدترابی نے کہاکہ کشمیریوں نے تاریخ ساز قربانیاں پیش کیں ہیں جو قوم آزادی کے لیے 5لاکھ شہداء پیش کر دے اس کو کوئی طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا ،ہندوستانی افواج مقبوضہ کشمیر میں عملاً شکست سے دوچار ہیں ہندوستانی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے اس کے باوجود بھی وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سردنہیں کر سکا ،کشمیری ہر روز ہندوستان کے خلاف ریفرنڈم کرتے ہیں شہداء کے جنازوں میں لاکھوں کشمیری شریک ہوتے ہیں اور شہداء کے جست خاکی کو پاکستانی پر چم میں لپیٹ کر سپر د خاک کیا جاتا ہے جو پاکستان سے محبت کا کھلا ثبوت ہے ،حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر مہاجرین اور سیز فائر لائن پر متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے اقدامات کریں ،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے حکومت پاکستان تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے فیصلہ کن حکمت عملی تشکیل دے ،تحریک آزادی کشمیر دنیا کی وہ واحد تحریک ہے جس کو بیس کیمپ میسر ہے کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ کی حکومت اور اسلام آباد کی حکومت فیصلہ کن کردارادا کرے ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر نوجوان تحریک آزادی کا ہر اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں آزاد خطے کے نوجوان اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا اور دیگر محاذوں پر ہندوستان کے مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے کردار ادا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر