{AF}
ایکٹ 1974میں اصلاحات کا ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے حکومت پاکستان اس کی روشنی میں اقدامات کرے تا کہ بیس کیمپ کا حقیقی کردار بحال ہو سکے ، عبدالرشید ترابی{/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ایکٹ 1974میں اصلاحات کا ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے حکومت پاکستان اس کی روشنی میں اقدامات کرے تا کہ بیس کیمپ کا حقیقی کردار بحال ہو سکے ،ہماری کوشش ہے کہ حکومت آزاد کشمیر اس کی اسمبلی اور اس کے سارے ادارے تحریک آزادی کشمیر کی ترجمانی اور پشتیبانی کا حق ادا کرے ،راجہ فاروق حیدر نے NTSکا فیصلہ کر کے اچھا اقدام کیا ہے ہم اس کی تحسین کرتے ہیں میرٹ کی بالادستی تعمیر وترقی کرپشن کا خاتمہ اور اچھی حکومت کا قیام ہمارا ہدف ہے اس سے عوام کو ریلیف ملے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ا س موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل،حلقہ مہاجرین مقیم پاکستان کے امیر نورالباری اورسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ارشد ندیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے گفتگو کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزاد ی کشمیر کے لیے سرگرم ہے اور تحریک آزاد ی کشمیر کو اپنے ایمان کا حصہ اور دستوری ہدف تصور کرتے ہوئے ہر محاذ پر جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ یہ مسئلہ محض کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہ بنے بلکہ ساری جماعتوں ،حکومت اور عوام اس کو قومی مسئلہ تصور کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی ہے مگر کشمیریوں کی استقامت کے نتیجے میں بھارت دنیا بھر میں بری طرح بے نقاب ہوا ہے ،نریندر مودی کی حکمت عملی مسلم دشمنی پاکستان دشمنی پر مبنی ہے اس کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی سطح پر سفارتی مہم کا اہتمام وقت کی ضرورت ہے ،جہاں جہاں ہمارے روابط ہیں اسلامی تحریکیں ہیں ہم خیال ادارے ہیں ان کو جماعت اسلامی نے متحرک کرنے کی کوشش کی ہے ،حالیہ دورہ برطانیہ کے موقع پر برطانوی ممبران پارلیمنٹ اور اہل دانش کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ نریندر مودی کی انتہا پسندانہ عزائم اور پالیسیوں پر جانبداری ترک کر کے عالمی دنیا اپنا کردار ادا کرے تا کہ امن قائم ہو نریندر مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے مغرب کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی سرمایہ کاری جنگ کی صورت میں ختم ہو جائے گی ،مغرب کے تجارتی مفادات کا بھی تقاضا ہے کہ برصغیر میں امن قائم ہو ،بر صغیر میں قیام امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہو ،نریندر مودی کی اشتعال انگیز کاروائیوں کی وجہ سے دنیا میں تشویش کی لہر اٹھی ہے اس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر سفارتی محاذ پر بھرپور کردار ادا کرے ،نریندر مودی کی انتہا پسندانہ سوچ اور پالیسیوں کے نتیجے میں خود ہندوستان میں اس کی اپنی ہی قوم یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ ان کی بقاء اور تحفظ براہمن سامراج سے آزادی میں مضمرہے انہوں نے اپنے سکھ لیڈر کو جیل سے چھڑا کر یہ پیغام دیا ہے کہ خالصتان کی تحریک زندہ ہے ، انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر بھارت نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ یہ غیر سفارتی رویہ اختیار کیا وہ قابض مذمت ہے اس سے بھی بھارت دنیا میں بے نقاب ہوا ہے اور یہ ثابت ہوا ہے کہ بھارت دنیا میں پرامن طریقے سے مسائل حل نہیں ہونے دے رہا ۔