عالمی برادری کی ضمانت پر کشمیریوں نے 1947ء میں ہتھیار رکھے عالمی براردری اپنے اس عہد کو پورا کرے جو اس نے کشمیریوں سے کر رکھا ہے،نورالباری

{AF}noor ul bariعالمی برادری کی ضمانت پر کشمیریوں نے 1947ء میں ہتھیار رکھے عالمی براردری اپنے اس عہد کو پورا کرے جو اس نے کشمیریوں سے کر رکھا ہے،نورالباری{/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے قائمقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی طرف سے نیویارک میں عالمی سپیکرز کانفرنس کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا اصولی موقف اختیار کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مقبوضہ کشمیر میں حوصلے کا پیغام گیا ہے،حکومت پاکستان نے اصولی موقف کا احیاء کیا ہے جس کا جماعت اسلامی خیر مقدم کرتی ہے اور توقع رکھتی ہے کہ اسی اصولی موقف کو سامنے رکھتے ہوئے کشمیر پالیسی مرتب کی جائے گی اور باربار قانونی اور اصولی موقف سے پیچھے ہٹنے کے خدشات کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا جائے، ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کشمیری کسی صورت بھی ایسے کسی حل کو قبول نہیں کریں گے جو ان کی خواہشات اور آرزوں کے مغائر ہو ،کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں اور قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کی ہے اور قربانیوں کا یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے ،حکومت پاکستان کی طرف سے اصولی موقف اختیار کرنے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام میں خوشی اور حوصلہ پیدا ہوا ہے مذاکراتی عمل کاہمیشہ منفی جواب دیا ہے انہوں نے پاکستان کے وجود کو تسلیم ہی نہیں کیا اور وہ پاکستان سے دوستی اور کشمیری عوام کے ساتھ کیے ہوئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں نہ مخلص ہے نہ سنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نریندر مودی کے خطرناک عزائم اور مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے ،نریندر مودی پر جنگی جنون مسلط ہے وہ سیز فائر لائن اور ورکنگ بونڈریز پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے کشیدگی میں اضافہ کررہا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ بھارت نے خود اقوا م متحدہ میں جا کر ساری دنیا کے سامنے یہ عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے گا عالمی برادری کی ضمانت پر کشمیریوں نے 1947ء میں ہتھیار رکھے عالمی براردری اپنے اس عہد کو پورا کرے جو اس نے کشمیریوں سے کر رکھا ہے،عالمی برادری نے اگر بھارت کی انتہا پسند حکومت کی پاکستانی سرحد اور سیز فائر لائن پر جارحیت اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کی پشت پناہی کا نوٹس نہ لیا تو ایٹمی جنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے اور پوری دنیا کا امن تہہ و بالا ہو سکتا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر