امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کا حبیب الرحمن آفاقی اور دیگر کے ہمراہ حلقہ 5کھوئیرٹہ کے اہم مقامات کا تفصیلی دورہ۔

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkامیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کا حبیب الرحمن آفاقی اور دیگر کے ہمراہ حلقہ 5کھوئیرٹہ کے اہم مقامات کا تفصیلی دورہ۔ {/AF}

کوٹلی ( ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کے 10جون کے جلسے کے لیے کارکنوں کوخصوصی اہداف دیئے۔ دورے کا آغاز سرہوٹہ میں راجہ لقمان احمد کی رہائش گاہ پر درجنوں کارکنان کے اجلاس سے ہوا۔ سمروڑ میں محمد اسلم حجازی کی صدارت میں نوجوانوں کااجلاس منعقدہوا۔ برہی میں چوہدری عبدالکریم کی رہائش گاہ، بھروٹ گالہ میں حاجی افضل اور راجہ گلریز کے گھر میٹنگ میں شرکت کی۔ سیری چتر میں چوہدری نثار کے گھر عشائیہ کے موقع پر اجلاس منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ کھوئیرٹہ، ڈھیری صاحبزادیاں میں کارکنوں کے اجلاس اور گوڑا سید پور میں مسجد کے سنگ بنیاد کے موقع پر عوامی اجتماع میں جماعت اسلامی کے راہنماؤں نے 10جون کو سراج الحق کے کوٹلی میں جلسے میں شرکت کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیں۔ دورے میں عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ اور حبیب الرحمن آفاقی کے ہمراہ حلقہ کھوئیرٹہ کے نائب امیر محمد فیاض بٹ، سرمد عزیز علائی، محمد اشفاق خان، انعام الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر