کشمیریوں نے 19جولائی 1947کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیا تھا ،ہندوستان نے 35Aکاخاتمہ کیا تو کشمیری سخت مزاحمت کریں گے ،نورالباری

{AF}noor ul bariکشمیریوں نے 19جولائی 1947کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیا تھا ،ہندوستان نے 35Aکاخاتمہ کیا تو کشمیری سخت مزاحمت کریں گے ،نورالباری {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے 19جولائی 1947کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کر لیا تھا ،ہندوستان نے 35Aکاخاتمہ کیا تو کشمیری سخت مزاحمت کریں گے ،حکومت پاکستان وکیل اور فریق ہونے کی حیثیت سے تحریک آزادی کشمیر کو منزل تک پہنچائے ،بیس کیمپ کی حکومت بجٹ میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے رقم مختص کرنے کے ساتھ ساتھ عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کے پلیٹ فارم سے اس مسئلے کو دنیا بھر میں اجاگر کرے ،جماعت اسلامی حریت قائدین کی کال کی حمایت کرتی ہے ،ہندوستان کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے بیس کیمپ کی حکومت اپنے بھائیوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے عسکری مدد کرے ،کشمیری سیز فائر لائن کو تسلیم نہیں کرتے ہندوستان کے مظالم جاری رہے تو لاکھوں کشمیری اس کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مرکزی نائب امیر راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم ،ڈاکٹر آصف قریشی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کیے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نورالباری نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جائز جدوجہد کررہے ہیں ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں عملاً شکست کھا چکا ہے وہ اس شکست کو چھپانے کے لیے آئینی ترامیم کر کے مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہا ہے کشمیریوں نے پہلے بھی ہندوستان کے بھیانک عزائم کو ناکام بنایا ہے اور اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے انہوں نے کہاکہ اقوا م متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے حکومت پاکستان ان خلاف ورزیوں کی رپورٹ کے ساتھ سلامتی میں مسئلہ اٹھائے اوربھارت پر عالمی پابندیاں عائد کرنے کی مہم چلائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک اﷲ کا پیغام پہنچائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر