{AF}
عبدالرشید ترابی نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ18جولائی کو آزاد کشمیر بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی دنیا کی خاموشی کے خلاف جمعہ کو آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان کو ہدایت جاری کی ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں،ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن چودھری نے تمام امراء اضلاع اور امراء حلقہ جات کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تمام مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کریں۔