کشمیری 187سال سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں:ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidکشمیری 187سال سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں:ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

 کوٹلی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستان منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،بستیوں کا گھیراؤ کر کے خواتین،بچوں اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنارہا ہے ،کالے قوانین کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے ،ہندوانتہا پسندوں نے جموں میں مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کردی ،پاکستان دنیا میں ہندوستان کے بے بنیادپروپیگنڈے کو ناکام کرنے کے لیے سفارتی مہم تیز کرے،عالمی برادری کشمیر میں ہونے والی خونریزی کا نوٹس لے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ کوٹلی کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری امیر ضلع زاہد الحسن چودھری،حبیب الرحمان آفاقی سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ہندوستان نے پوری وادی کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کررکھا ہے ،نوجوانوں کو اغواء کر کے شہید کیا جارہا ہے ،گمنام قبروں کے انکشافات آئے روز ہو رہے ہیں ،پیلٹ گن سے نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا جارہا ہے ریاستی دہشت گردی کی انتہا ہو چکی ہے حکومت پاکستان کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے ،اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبان ہے شہیدوں کو مقدس لہو ہم پر قرض ہے انہوں نے کہا کہ ہم یہ خطہ جہاد کے ذریعے آزاد کروایا تھا 1947ء میں عالمی برادری کی ضمانت پر کشمیریوں نے ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے اگر ہندوستان نے نوشتہ دیوار نہ پڑھا تو پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں اپنے مظلوم بھائیوں کی حمایت کے لیے آزاد خطے کے عوام مدد کے لیے نکلیں گے خونی لکیر کو روند کر اس پا ر اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کریں گے انہوں نے کہا کہ ہندوستان بے بنیاد الزامات لگا کر کشمیریوں کی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑ رہا ہے کشمیریوں کی جدوجہد کی یہ تحریک 187سالہ ہے یہ ہماری داخلی تحریک ہے انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان فوری طور پر او آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب کر کے کشمیر میں ہونے والے مظالم کو رکوانے اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی پیدائشی حق حق خودارادیت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔دریں اثناء ڈاکٹر خالد محمود خان نے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری کی والدہ کی کے نماز جنازہ میں شرکت اور تعزیتی ریفرنس سے خطاب کیا ،کھوئی رٹہ میں حبیب الرحما ن آفاقی کے بہنوئی اور انعام الحق کے سسر ، رکن جنرل کونسل سرمد عزیز کی ہمشیرہ ،پروفیسر محمد یونس کے والد، پروفیسر مشتاق کے بھائی کی وفات پر ان کے ہاں جا کراظہار تعزیت کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر