17دسمبر کو جماعت اسلامی یونین کونسل تھب کے مسائل کے حل اور میرٹ کے قتل عام کے خلاف پریس کلب باغ میں دھرنا دے گی،نثار احمد شائق

{AF}nasar-ahmed-shaiq17دسمبر کو جماعت اسلامی یونین کونسل تھب کے مسائل کے حل اور میرٹ کے قتل عام کے خلاف پریس کلب باغ میں دھرنا دے گی،نثار احمد شائق{/AF}

 پیپلز پارٹی نے غریب آدمی کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا،میرٹ کا قتل عام اور جیالوں کو نوازا جا رہا ہے،گرلز کالج تھب میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے طالبات کا مستقبل تاریک ہو چکا،ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو مظفرآباد میں اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے ،پریس کانفرنس سے خطاب بیس بگلہ( پ ر) چیئرمین سیاسی امور جماعت اسلامی ضلع باغ راجہ نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ یونین کونسل تھب کے موجودہ حکمرانوں کی طرف سوتیلی ماں کا سلوک کرنے اور پرائمری آسامیاں پر باہر سے لا کر جیالوں کو تعنیات کرنے اور ملوٹ تھب پانیالی روڈ کے منصوبے کو ختم کرنے اور دیگر مسائل کے لیے 17دسمبر کو باغ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیس بگلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر یونین کونسل تھب کے امیر راجہ عبدالقدیر خان،ملوٹ کے امیر صیاد احمد،غنی آباد کے امیر صوبیدار ریاض،تھب کے امیر راجہ عبدالرزاق،نائب امراء صوبیدار میجر(ر) لطیف خان،حولدار خلیل خان،قاری فضل الرحمن،راجہ حنیف اور دیگر قائدین نے جماعت اسلامی بھی موجود تھے،راجہ نثار احمد شائق نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی کی حکومت باغ کے عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،الیکشن میں جھوٹے وعدے کر کے عوام سے بوریاں بھر کر ووٹ لینے والے سردار قمرالزمان نے تھب کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ملوٹ تھب پانیالی روڈ کی تعمیر جو کہ آج تک پورا نہیں ہو سکا انہوں نے کہا کہ تھب میں 4آسامیاں پرائمری اساتذہ کی خالی ہوئیں جس پر یونین کونسل تھب کے بیروزگار نوجوانوں کا حق تھا لیکن وزیر حکومت اور ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر راجہ ریاض نے اپنے عزیزوں کو بھرتی کیا ہے،انہوں نے کہا کہ گرلز کالج تھب میں سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کا مستقبل تاریک ہو گیا ہے،اشیاء خوردونوش میں کرایوں کے اضافہ کی وجہ سے مہنگائی برھ چکی ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آٹا مہنگا کر کے غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے،انہوں نے کہا کہ تھب کے مسائل کے حل کے لیے اور اپنے مطالبات کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لیے 17دسمبر کو باغ پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے،نثار احمد شائق نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ عوام علاقہ کو ساتھ لے کر باغ پریس کلب پہنچیں جب تک مطالبات حل نہ کیے گئے تو اگلا قدم مظفرآباد اسمبلی کا گھراؤ ہو گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر