عوام کو سبز باغ دکھا کر بوریاں بھر کر ووٹ لینے والوں نے5سال میں جنوبی باغ کا ایک بھی بنیادی مسئلہ حل نہیں کیا، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiعوام کو سبز باغ دکھا کر بوریاں بھر کر ووٹ لینے والوں نے5سال میں جنوبی باغ کا ایک بھی بنیادی مسئلہ حل نہیں کیا، عبدالرشید ترابی{/AF}

کہوٹی،ہاڑی گہل( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرعبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عوام کو سبز باغ دکھا کر بوریاں بھر کر ووٹ لینے والوں نے5سال میں جنوبی باغ کا ایک بھی بنیادی مسئلہ حل نہیں کیا،مسائل گھمبیر ہو گے ہیں بے روزگاری میں اضافہ ہوا،عدل و انصاف کا فقدان ہو گیا ہے پڑھے لکھے نوجوان خود کشیاں کررہے ہیں یہ لمحہ فکریہ ہے لوگوں کو حقائق کا ادراک کرنا چاہیے آزمودہ نام نہاد لیڈر مسائل حل نہیں کر سکتے جماعت اسلامی ہی بہترین لائحہ عمل اور پروگرام رکھتی ہے جس کے پاس جذبہ خدمت خلق سے سرشار نیٹ ورک ہے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود معاشرے کی خدمت کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جنوبی باغ میں کے دورہ کے دوران کارنر میٹنگز،وفود اور تعزیتی مجالس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی جنوبی باغ کے راہنما سردار منظور کے والد کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا،دریں اثنا عبدالرشید ترابی نے بابو بشیر کے داماد،سردار انور ایڈووکیٹ کوٹھیاں والے کے بھائی،حاجی اورنگزیب کے والد اور والدہ،سردار ممتازسلوٹ کوٹھیاں کے والد اور جماعت اسلامی جنوبی باغ کے سیاسی امور کے چیئرمین سردار ارشاد کی بہن کی وفات پر ان کے گھروں میں جا کر ان سے تعزیت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ معاشرے میں موجود خرابیوں اور مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے لوگ برادریوں کے تعصبات سے بالا تر ہو جماعت اسلامی کے عظیم مشن اور اس کے نصب العین اسلامی انقلاب اور آزاد ی کشمیر کے لیے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں جس کے پاس دیانتدار قیادت موجود ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں وسائل کی کوئی کمی نہیں مگر بد دیانت قیادت کی وجہ سے سارے وسائل کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں ،دیانتدار قیادت اور نظام ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا عز ہے کہ عوام کی خدمت اور معاشرے کی فلاح وبہبود اور مظلوموں کی داد رسی کے لیے اس کا فریضہ سر انجام دیتے رہیں گے اور یہاں ایسا ماڈل نظام کا قیام جو مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے رول ماڈل اور رغبت کا باعث ہو انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کے حقیقی کردار کی بحالی کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے ،آزادی کے بیس کیمپ کا تقاضا ہے کہ ہم برادریوں اور تعصبات سے باہر نکل کر ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو یہاں کے مسائل کے حل اور تحریک آزادی کشمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ عوام مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کو ووٹ دیں جنوبی باغ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور عوام کی فلاح وبہبود میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر