مقبوضہ کشمیر میں نہتے بچوں اور بچیوں نے پتھروں سے 8لاکھ قابض بھارتی فوج کو شکست فاش سے دوچار کردیاہے،،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi مقبوضہ کشمیر میں نہتے بچوں اور بچیوں نے پتھروں سے 8لاکھ قابض بھارتی فوج کو شکست فاش سے دوچار کردیاہے،،عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبر قانون ساز سمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حق وباطل کا معرکہ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکاہے،مقبوضہ میں نہتے بچوں اور بچیوں نے پتھروں سے 8لاکھ قابض بھارتی فوج کو شکست فاش سے دوچار کردیاہے،وادی میں مفلوج بھارتی فوج تاریخ کے بدترین مظالم ڈھارہی ہے،ریڈ فاؤنڈیشن ریاست میں امید کی کرن ہے ،اپنے نصاب میں کشمیرکو شامل کرے اسلامی اقدار کی حامل تعلیم کابندوبست کرنا ،نسل نو کو جدید چیلنجز سے عہدہ براہ ہونے کے لیے تیار کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے،ریاست کاہر فرد حکومت اوراپوزیشن سب ریڈفاؤنڈیشن کی خدمات کی تحسین کررہے ہیں،تعلیم نظام کو بحران سے نکالنے ریڈفاؤنڈیشن نے وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کو پرزنٹیشن دی ،ان خیالات کااظہارانھوں نے ریڈفاؤنڈیشن ریجن باغ کے زیر اہتمام تعلیم کانفرنس اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل اساتذہ کرام کو نقد انعامات اور گولڈمیڈل دیے ،انعامات سکنڈری ،ہائر سکنڈری،ایلمینیٹری سطح پر شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ طلبہ ولطالبات کو دیے گئے،کانفرنس میں 19لاکھ روپے کے نقد انعامات اور 40گولڈمیڈل دیے گئے۔ریڈ فاؤنڈیشن سالانہ یتیم بچوں کی تعلیم پر 4کروڑ روپے صرف کرتی ہے،کانفرنس سے ریڈفاؤنڈیشن کے سی او شاہد رفیق،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع باغ راشد آزاد،حنیف ثاقب،راجہ خورشید،تنور انورخان،افراز گردیزی،ظہیرگردیزی ،طاہر عباسی ،پرویز حسن،مہتاب،اشرف،حمیداﷲ،اسلم حجازی ،خالد کھوکھر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ دنیا میں جن اقوام نے ترقی کی ہے انھوں نے تعلیم پر فوکس کیا،تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی،آزاد کشمیرکے تعلیمی نظام سیاسی مداخلت کی وجہ سے سینگ بحران کا شکارہے اور نسل نو کا مستقبل خطرے میں تھاکہ ایسے میں ریڈفاؤنڈیشن کا قیام عمل میں آیا اور تعلیم کے میدان میں کا م کیا گیاا ورنسل نو کا زیور تعلیم سے آراستہ کیاگیا،ریڈفاؤ نڈیشن نے تاریخ ساز کام کیاہے،اسلام کے نام پر یہ خطہ آزاد ہوااور اسلامی تعلیمات اورنظام تعلیم کو اسلام سے اہم آہنگ کرنا وقت اور حالات کاتقاضاہے ریڈفاؤنڈیشن نے اپنی خدمات سے ثابت کردیاہے کہ وہ نسل نو منزل تک پہنچائے گی،جو اس فاؤنڈیشن کا ہدف ہے،محض تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہے جب تک تربیت اور اسلامی تعلیم نہ ہو،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ یہ مغرب پورا ایجنڈا ہے کہ امت کے نوجوانوں کو دین سے دور کیاجائے مغربی تہذیب اپنانے پر قائل کیا جائے،مغرب اپنے اس ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اپنے سارے وسائل صرف کررہاہے،یہ ہماری ملی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو اسلام سے جوڑیں قرآن وسنت سے جوڑیں اسلامی تہذیب اپنانے کی ترغیب دیں،اسی طرح ابھی کشمیرکی آزادی اھوری ہے ریاست کا بڑا حصہ ابھی آزاد کروانا ہے وہاں بچے اس تحریک کا ہراول دستہ ہیں،ان بچوں کے پیچھے وہاں کے اساتذہ کاکردار ہے،یہاں کے اساتدہ بھی وہی کردار ادا کریں،بچوں کو دین سے جوڑیں اسلام سے جوڑیں،اسلامی تہذیب سے قریب کریں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جو خدمات حکومت کے نہ ہونے کے باوجود جماعت اسلامی نے کیں ہیں وہ کوئی دوسری جماعت سوچ بھی نہیں سکتی،اس وقت جماعت اسلامی اپنے اداروں کے ذریعے 17ہزار یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے ،160سے زاہد دینی ادارے بچوں کو قران وسنت کی تعلیم دے رہے ہیں،ہسپتالوں کے ذریعے عوام کی خدمت کررہے ہیں پانی کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے منصوبے شروع ہیں،صحت ،تعلیم اور عوامی خدمت ان شعبوں میں جو کام جماعت اسلامی نے کیاہے باقی سب جماعتوں نے مل کربھی نہیں کیا،جماعت اسلامی حکومت میں نہ ہونے کے باوجود یہ کام کررہی ہے تو اگر عوام جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیں تو آزاد خطے کو ایک ماڈل ریاست بنائیں گے،ایک ایسی ریاست بنائیں گے کہ گورے بھی نوکری کے لیے آزادکشمیرکے رخ کریں گے ہمارے بچوں کو بیرون ملک جاکر نوکری کی ضرورت نہیں پڑے گی،یہاں پر وسائل ہیں محنتی افراد ہیں ،لیکن نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے مسائل ہیں،موجودہ حکومت نے اچھے اقدامات کیے ہیں پبلک سروس کمیشن کی تشکیل نہ کی ہے این ٹی ایس سے ذریعے اساتذہ کی بھرتیوں کا نظام بنایا ہے جماعت اسلامی اس کی تحسین کرتی ہے،جماعت اسلامی حکومت کے ہر اچھے اقدام کی تحسین کرے گی اور جہاں خرابی دیکھے گی وہاں توجہ دلائے گی،نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی ہماراہدف ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر