{AF}
ا میر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے 15اگست کو مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورت حال کے پیش نظر مظفر آبادسے چکوٹھی کنڑول لائن کی طرف مارچ کا اعلان کردیا {/AF}
مظفرآباد ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے ا میر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے 15اگست کو مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورت حال کے پیش نظر مظفر آبادسے چکوٹھی کنڑول لائن کی طرف مارچ کا اعلان کردیا،مظفر آباد سے چکوٹھی یکجہتی کشمیرریلی میں پاکستان اور آزاد کشمیرکی قومی قیادت شریک ہوگی،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق وفد کے ہمراہ اس ریلی میں شریک ہوں گے ،آزاد کشمیر حکومت اور اسمبلی کو تحریک آزادی کشمیرکا پشتیان بنائیں گے برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ جموں کشمیرمیں تحریک کی نئی ابھرتی ہوئی لہر کچلنے کے لیے بھارتی ریاستی دہشت گردی میں بے پناہ اضافہ ہوگیاہے،اخبارات بند کرد یے گئے ہیں ،سوشل میڈیا پر بھی پابندی لگادی گئی ہے،بزرگ قائدین حریت سید علی شاہ گیلانی میرواعظ عمر فاروق،یاسین ملک ،بشیر شاہ ،دختران اسلام کی سربراہ آسیہ اندرابی ،سمیت اہم رہنماؤں اور ہزاروں کارکنان مبعوث ہیں،پیلٹ گنوں کے ذریعے دو ہزار سے زائد نوجوان بری طرح متاثر ہیں بڑ ی تعدا میں نوجوان بینائی سے محڑوم کردیے گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ ان حالات میں ان نوجوانوں کی حوصلہ افرائی اور بین الاقوامی برادری اقوام متحدہ OICانسانی حقوق کے اداروں اور ذرائع ابلاغ کو متوجہ کرنے کے لیے،15اگست بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مظفرآباد سے چکوٹھی ایک آزادی کشمیرریلی کا انعقاد کیا جارہاہے،جس میں آزاد کشمیراور پاکستان کے قومی قائدین کے علاوہ حریت قیادت بھی شریک ہوگی،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق،دیگر قومی قائدین کے ہمراہ ایک وفد کے ساتھ شرکت کریں گے ،آزادخطے بلخصوص ضلع مظفر آبادکی عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان اور دیگر اہم اہل قلم سے اپیل ہے کہ تحریک آزادی کشمیرکے ساتھ یکجہتی ریلی کامیاب کرنے کے لیے بھرپور کردا رادا کریں، اس سلسلے میں آج ذمہ داران کے اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا،جس میں جماعت اسلامی اور برادرتنظمیوں کے ذمہ داران شرکت کریں گے،یہ تاریخی پروگرام مقبوضہ کشمیرمیں برسرپیکار بھائیوں کے حوصلے بلند کرنے اور عالمی رائے عامہ کو متوجہ کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔