بھارت کی 7لاکھ فوج نے کشمیر میں گذشتہ 25برسوں سے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبھارت کی 7لاکھ فوج نے کشمیر میں گذشتہ 25برسوں سے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں ،عبدالرشید ترابی {/AF}

 6ہزار سے زائد گمنام قبریں دریافت ہو چکی ہیں نریندر مودی کشمیر کے مسلم تشخص کو ختم کرنے کے لیے استعماری ہتھکنڈے استعمال کر رہاہے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،کشمیر میں اور بھارت میں مسلمانوں کی زندگیوں اور شناخت کو شدیدخطرات لاحق ہیں بابری مسجد جیسی تاریخی عمارت کو مندر میں تبدیل کر دیا گیا ہے بھارتی ایجنسیاں تخریب کاری کرتے ہوئے مسلمانوں کو مقدمات میں ملوث کرتی ہیں بھارت بین الاقوامی قوانین حتیٰ کہ اپنے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلمانوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھے ہوئے ہے تائیوان( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت کی 7لاکھ فوج نے کشمیر میں گذشتہ 25برسوں سے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں ،کالے قوانین کا نفاذ کیا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6ہزار سے زائد گمنام قبریں دریافت ہو چکی ہیں اور مزید ہزاروں کشمیری لاپتہ ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام مسلم اقلیات اور درپیش چیلنجز کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداﷲ الترکی،تائیوان کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیون سمیت اسلامی تحریکوں کے قائدین دانشوروں اور حکومتی نمائندوں نے خطاب کیا،کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل نہیں ہو جاتے اس وقت تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ،بھارت کشمیر میں مسلم تشخص کے خاتمے کے لیے استعماری ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے سکولوں اور کالجز کو فوجی چھاونیوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے پورے کشمیر کو بھارت نے ایک کھلی جیل بنایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی دفعہ 370ختم کر کے ہندوو کی آبادکاری کے ذریعے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم سازش کررہا ہے کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی زندگیوں اور شناخت کو شدید خطرات درپیش ہیں بابری مسجد جیسی تاریخی عمارت کو مندر میں تبدیل کر دیا گیا ہے بھارتی ایجنسیاں تخریب کاری کرتی ہیں اور ان کا الزام مسلمانوں پر لگا کر ان کے خلاف مقدمات قائم کیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب 14فیصد ہے لیکن ملازمتوں میں نمائندگی صرف 2فیصد ہے انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین حتیٰ کہ اپنے آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلمانوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھے ہوئے ہے دنیا میں برادرانہ ماحول برقرار رکھنے کے لیے مسلمانوں کے مسائل حل کرنا ضروری ہے مسلم حکمران اور عوام باہم اتحاد قائم کریں اور او آئی سی کی سطح پر سیاسی اور اقلیات کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں آزادی اور اپنے تشخص کے لیے جدوجہد کرنے والے مسلمانوں کی بھرپور امداد کی جائے انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک باہم اتحاد اور اتفاق پیدا کر کے پوری دنیا کے مظلوموں کی آواز بن سکتے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر