اسلامی جمعیت طلبہ رواں ماہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں2لاکھ طلبہ تک رابطہ طلبہ مہم کے ذریعے اپنی دعوت پہنچائے گی،محمد عامر ،خواجہ اظہار الحق

{AF}logo-jamiatاسلامی جمعیت طلبہ رواں ماہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں2لاکھ طلبہ تک رابطہ طلبہ مہم کے ذریعے اپنی دعوت پہنچائے گی،محمد عامر ،خواجہ اظہار الحق{/AF}

اسلام آباد( پ ر)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر ،ناظم جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ خواجہ اظہار الحق نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ رواں ماہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں2لاکھ طلبہ تک رابطہ طلبہ مہم کے ذریعے اپنی دعوت پہنچائے گی، اساتذہ، والدین، علامہ اقبال ؒ، تعلیمی مسائل کے عنوان سے تقاریب اور سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا ،تعلیمی اداروں میں ضلعی سطح پر میگا تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی،ایجوکیشنل ایکسپو،تعلیمی فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا ،سرکاری،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کے مابین مختلف مقابلہ جات کا اہتمام کیا جائے گا ،نوجوانوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اسلامی جمعیت طلبہ نے اہم کردار ادا کیا ہے ،اسلامی جمعیت طلبہ نے پاکستان کو باصلاحیت،دیانتدار قیادت فراہم کی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جموں وکشمیر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام عزم عالی شان ہمارا پاکستان مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے سیکرٹری جنرل راجہ مسرور ظفر سمیت ضلعی ذمہ داران نے بھی گفتگوکی ،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد عامر نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ پورے پاکستان میں ہر سال مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کر کے زیادہ سے زیادہ طلبہ تک دین کی دعوت پہنچانے کا اہتمام کرتی ہے ،تعلیمی اداروں،کالجز اور جامعات میں بک فیئر،ایجوکیشن ایکسپو ،ٹیلنٹ ایوارڈ شوکے علاوہ شائننگ سٹار کمپٹیشن کا اہتمام کر کے طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ 10ستمبر سے 30ستمبر تک آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں بھرپور طریقے سے مہم چلائی جائے گی ،مہم کا مقصد طلبہ کو معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا،نوجوانوں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی،دینی تعلیمات سے روشناس کروانے اور تعلیمی مسائل کو اجاگر کرنا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر