پوری دنیا کی نظریں 14اگست پر لگی ہوئی ہیں قومی قیادت ہوش مندی کا مظاہرہ کرے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiپوری دنیا کی نظریں 14اگست پر لگی ہوئی ہیں قومی قیادت ہوش مندی کا مظاہرہ کرے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

 کشمیراور فلسطین جہاد سے آزاد ہوں گے،عالمی برادری کی خاموشی اسرائیل اور ہندوستان کو مظالم ڈھانے کی شہ دے رہی ہے،کشمیری ہندوستانی فوج کے سنگینوں کے سائے تلے 14اگست کو یوم آزادی پاکستان اور 15اگست کو یوم سیاہ مناتے ہیں ان کے احساسات اور جذبات کاخیال رکھا جائے،حکومت پاکستان اور پارلیمنٹ میں قرارداد خوش آئندہ ہے مگر ایٹمی پاکستان مسئلہ کشمیراور فلسطین کے حل کے لیے قائدانہ کردار اد اکرے،مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے اسلام آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان کے یوم آزادی14اگست پر لگی ہوئی ہیں قومی قیادت ہوش مندی کا مظاہرہ کرے،سیاسی مسائل سیاسی اندـازسے حل کیے جائیں اپوزیشن کے جائز مطالبات پر حکومت ہمدردانہ غور کرے کشمیراور فلسطین جہاد سے آزادہوں گے،قبلہ اول کی آزادی پوری امت پر فرض ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے لبیک قبلہ اول ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشیدترابی نے کہاکہ ہندوستان کشمیرمیں اور اسرائیل فلسطین پر مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہار ہاہے اور عالمی برادری کی خوموشی کی وجہ سے ان کو مزید مظالم دھانے کی شہ مل رہی ہے،انھوں نے کہاکہ پوری امت کو یکجان اور یک زبان ہو کر دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا،امت میں انتشار کو فائدہ دشمن اٹھائے گا اور اٹھارہاہے،انھوں نے کہ کشمیری سنگینوں کے سائے تلے 14اگست کو یوم آزادی پاکستان مناتے ہیں اور 15اگست کو یوم سیاہ مناتے ہیں اہل پاکستان اور قومی قیادت ان کے احساسات اور جذبات کا خیال رکھے،مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور پارلیمنٹ میں قرارداد خوش آئندہ ہے مگر ایٹمی پاکستان مسئلہ کشمیراور فلسطین کے حل کے لیے قائدانہ کردار اد اکرے،انھوں نے کہا کہ عالمی استعماراور عالمی صہیونی پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہندوستان کو خطے کا چوکیدار بنایا جائے ،پاکستان کے عوام حکمران اور قومی قیادت عالمی سازشوں کو سامنے رکھ کر قومی سوچ اپنائے اور عوام کو ایسا رائحہ عمل دے جس میں سب کی بہتری ہو۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر