{AF}
عبدالرشید ترابی نے میرپور کے ضمنی انتخابات کے حوالے 5رکنی کمیٹی تشکیل دے دی {/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے میرپور ضمنی انتخابات کے حوالے سے5رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی،ترجمان کے مطابق،نائب امرء نورالباری،،محمود الحسن چوھردی،،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ،نثار شائق پر مشتمل ہے16فروری کو میرپور میں ورکرکنویشن ہوگا جس میں کارکنان سے حتمی رائے کے بعد امیدوار کا اعلان کیا جائے گا،جماعت اسلامی اور باہر کے حلقوں سے کئی نام سامنے آئے ہیں حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔