{AF}
عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 14فیصد کم ہوئی مگر ہماری وفاقی حکومت نے محض 4فیصد کم کر عوام کے ساتھ مذاق کیاہے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاکہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 14فیصد کم ہوئی مگر ہماری وفاقی حکومت نے محض 4فیصد کم کر عوام کے ساتھ مذاق کیاہے،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں ہے جو بہت بڑا المیہ ہے،عمران خان خود کہتے تھے اگر ملک میں مہنگائی ہورہی تو سمجھ لیں حکمران چور ہیں اب عوام کیا سمجھیں کون چور ہے،وفاقی حکومت وزراء کی فوج کم کرکے انتظامی اخراجات میں کمی کرسکتے مگر حکومت نے وزراء کی فوج اور اخراجات میں کئی گنا اضافہ کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ ریلیف دینے کے خلاف ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت نے چار روپے لیٹر کم کرکے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری ہے ۔حکومت کی عوام کش پالیسی عوام کو مجبور کرہی ہے کہ وہ سڑکوں پر نکل آئیں اس موقع پر انھوں نے آزاد کشمیرحکومت سے بھی کہاہے کہ وہ پرائس کنڑول کرنے والے اداروں کو متحرک کریں ،مارکیٹ میں تاجر لوٹ مار کررہے ہیں کوئی پوچھنے ولا نہیں ہے،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کنڑول رکھے ۔