جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے 47ویں اراکین جنرل کونسل کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے قرار منظور کر لی گئی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے 47ویں اراکین جنرل کونسل کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے قرار منظور کر لی گئی{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے 47ویں اراکین جنرل کونسل کے اجلاس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے قرار منظور کر لی گئی جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ اجلاس حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے گندم کی قیمت میں اضافہ کی پالیسی کومسترد کرتا ہے یہ گلگت بلتستان کے عوام کا بنیادی حق ہے،عبوری آئینی صوبہ گلگت بلتستان کا حل نہیں گلگت بلتستان کے عوام کو آزادکشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے، گلگت بلتستان کے عوام اندھیر ے میں جبکہ اسلام آباد کے حکمران روشنیوں کا مزہ لوٹ رہے ہیں،حکمرانوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا آٹے کے نام پر بھوسہ کھلایا جارہا ہے یہاں کے اداروں میں رشوت عام جبکہ میرٹ کو ختم کر دیا ہے اجلاس گلگت بلتستان کے عوام کا اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکلنا خوش آئندقراردیتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت کو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا چاہیے تا کہ انہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر نہ نکلنا پڑے حکومت کو اس اہم ایشو پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے،گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے لیکن سی پیک کے اہم بڑے منصوبوں میں اسے نظر انداز کیا گیا ہے سی پیک میں شامل بجلی کے منصوبوں کو گلگت بلتستان منتقل کیا جائے حکمران کم وسائل والے علاقوں پر رحم کریں وزراء،مشیران اور کوآرڈنیٹرز کی فوج ظفر موج کو کم کیا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر