{AF}
کشمیری ہر سال 14اگست کو یوم پاکستان اور 15اگست کو یوم سیاہ منا کر بھارت کے خلاف ریفرنڈم کرتے ہیں ،عبدالرشید ترابی {/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سابق امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیری ہر سال 14اگست کو یوم پاکستان اور 15اگست کو یوم سیاہ منا کر بھارت کے خلاف ریفرنڈم کرتے ہیں ،حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر محمود غزنوی اور دیگر شہداء کی شہادت سے ہزاروں اور غزنوی پید ا ہوں گے ،شہادتوں سے تحریک آزادی کشمیر ختم نہیں منزل کی طرف بڑھے گی ،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے ،نریندر مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیا جنگ کے دھانے پر ہے 8لاکھ قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے اندر قتل و غارت کا سلسلہ جاری رکھا آزادکشمیر کے لاکھوں نوجوان اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے سیز فائر لائن عبور کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا ،وقت پڑھنے پر تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد منخوس لائن کو پاؤں تلے روند ڈالیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،دریں اثناء وزیرا عظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اور عبدالرشید ترابی کی قیادت میں یوم سیاہ کی ریلی نکالی گئی ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نریندر مودی آئین کی دفعہ 370کی ذیلی 35Aکو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہے ہیں اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندو بستیاں آباد کرنے کی سازش کررہا ہے حکومت پاکستان ان خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فوری طور پر عالمی سطح پر مہم چلائے انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی کے لیے پر عزم ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،عالمی برادری کشمیریوں کو ان کابنیاد ی اور پیدائشی حق فراہم کرے ۔