حکومت میرپورمیں متاثرین زلزلہ کو 25لاکھ فی کس معاوضہ فراہم کرے، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت میرپورمیں متاثرین زلزلہ کو 25لاکھ فی کس معاوضہ فراہم کرے، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت میرپورمیں متاثرین زلزلہ کو 25لاکھ فی کس معاوضہ فراہم کرے،موجودہ معاوضہ ناکافی ہے ،وفاقی حکومت انفراسٹریکچر کی بحالی کے لیے بجٹ فراہم کرے ،زلزلہ میں اگرچہ جانی نقصان ہوالیکن مالی نقصان بہت زیادہ ہوا ،حکومت آزادکشمیر کے پاس اتنے وسائل نہیں اس کمی کو وفاقی حکومت پوری کرے ،اگر وفاقی حکومت نے متاثرین زلزلہ کو بحال کرنے میں غفلت برتی یا بجٹ فراہم نہ کیا تو جماعت اسلامی متاثرین کے شانہ بشانہ سخت احتجاج کرے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم،امیر ضلع ایوب مسلم سمیت دیگرقائدین نے گفتگو کی ،اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد نے متاثرین کی بحالی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ،ذمہ داران کے اجلاس میں میرپور میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرخالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی آخری متاثر کی بحالی تک متاثرین کے شانہ بشانہ رہے گی ایک طرف میرپورمیں متاثرین زلزلہ کی بحالی کی جدوجہد کرنی ہے دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے اندر ہمارے بھائی کرفیو کی زد میں شدید مشکلات کاشکار ہیں ان کے لیے عملی اقدامات کرنے ہیں انہوں نے کہاکہ میں آزادکشمیر اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ متاثرین کی بحالی میں کردار ادا کریں وفاقی حکومت کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ وسائل فراہم کرے تا کہ متاثرین جلد از جلد بحال ہوسکیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر