ایک کروڑ کشمیری گزشتہ 139دنوں سے 15لاکھ بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiایک کروڑ کشمیری گزشتہ 139دنوں سے 15لاکھ بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں،عبدالرشید ترابی  {/AF}

استنبول ( پ ر)جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے ایک کروڑ کشمیری گزشتہ 139دنوں سے 15لاکھ بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں،مساجد ،سکولز،کالجز،جامعات اور کاروبار مکمل طور پر بند ہے ،کشمیری اپنے مرحومین کو گھروں میں دفن کرنے پر مجبور ہیں ،کشمیری اﷲ کے بعد امت کی طرف دیکھ رہے ہیں،کشمیریوں کادکھ امت کے قائدین کے سامنے رکھنے آیاہوں،اسلامی ممالک کے حکمران طیب رجب اردگان اورمہاتیر محمد کی تقلید کریں تو کشمیرفلسطین سمیت امت کے مسائل حل ہوجائیں گے،ہندوستان اور اسرائیل مل نے مل کر امت کے خلاف جنگ مسلط کی ہوئی ہے، ترکی اور ملائشیا کشمیریوں کے محسن ہیں، ہندوستان کشمیریوں کومسلما ن ہونے کی سز ادے رہاہے،نریندرمودی اسرائیل کی طرز پر کشمیرمیں ہندوبستیاں بساکر نیا اسرائیل بنانا چاہتاہے ،کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے قتل عام کی تیاری کررہاہے،سید علی گیلانی گزشتہ 10سال سے مسلسل قید ہیں پوری کشمیری قیادت نظر بند ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے عیصام کے زیراہتمام عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی کانفرنس میں کشمیر سیشن کی صدارت بھی کریں گے،کانفرنس میں 40اسلامی ممالک کے مندوب بین سمیت دیگر ممالک کے مندوبین بھی شامل ہیں،دنیا کے 5سو مندومین کانفرنس میں شریک ہیں،کانفر نس میں سرکاری نیم سرکاری قائدین کے علاوہ اسلامی تحریکوں کے قائدین ،اہل دانش علماء کرام ،صحافی اور سفارت کار شامل ہیں،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ترکی صدر طیب رجب اردگان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے جس جرات کے ساتھ کشمیریوں کی عالمی فورمز پر حمایت کی ہے اس پر پوری کشمیری قوم ان کاشکریہ ادا کرتی ہے،56سلامی ممالک کی موجود گی میں مسلمانوں پر ظلم انتہادکھ دے ہے،تمام اسلامی ممالک اقوام متحدہ سے سے کہیں کہ وہ کشمیرفلسطین سمیت دیگر مسائل حل کروائے اگر اقوام متحدہ ایسا نہیں کرتی تو تمام اسلامی ممالک اقوام متحدہ سے نکل آئیں اپنی اقوام متحدہ تشکیل دیں،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے کہنے پر ہتھیار رکھے تھے اگر اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں ناکام ہے تو کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہتھیار اٹھاسکتے ہیں مودی جنوبی ایشا کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں جنگ ہوئی تو پوری دنیا متاثر ہوگی کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5؛لاکھ شہداء پیش کیے ہیں۔عبدالرشید ترابی نے کہاکہ شرکاء کی معلومات کے لیے یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ مسئلہ کیسے پیدا ہوا،تقسیم برصغیر کے اصول کے مطابق طے ہوا کہ مسلم اکثریت کے علاقے پاکستان میں شامل ہوں گے اور ہندو اکثریت کے علاقے ہندوستان میں شامل ہوں گے،کشمیرکے اس وقت کے حکمران غیر مسلم مہاراجہ ہری سنگھ ہندوستان اور لارڈ ماؤنٹ بٹن نے مل کر سازش کی اور کشمیر پر قبضہ کیا،کشمیریوں نے جہاد کے ذریعے کشمیرکو کچھ علاقہ آزاد کروالیا اور مجاہدین سرینگر تک پہنچ چکے تھے مجاہدین کی فتوحات سے خوف زدہ ہوکر ہندوستان اقوام متحدہ میں گیا اور کہاکہ وہ کشمیریوں کو پرامن طور پر حق خودرادیت فراہم کرے گا اور کشمیری اپنی مرضی سے جس کے ساتھ چاہیں شامل ہوجائیں،کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی ضمانت پر اس وقت ہتھیار رکھے تھے،ہندوستان اپنے عہد سے منحرف ہوچکاہے اور عالمی برادری اس کے خلاف کارروائی میں غفلت برت رہی ہے،کشمیر آزادی کے لیے پرعزم ہیں ا وررہیں گے،ہندوستان نے اسرائیل کی مشاورت سے 5اگست کو اپنے آئین کی دفعہ 370اور 35aختم کردی جو کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دیتی تھی یہ اس لیے ختم کی کہ وہ کشمیرمیں ہندووں کو آباد کرے گا اس دفعہ کے تحت وہ کشمیرمیں ہندوآباد نہیں کرسکتاتھا،مودی کا ہدف یہ ہے کہ وہ کشمیرسے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدل دے،1947میں ہندوستان میں جموں میں 3لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا، اورلاکھوں کو ہجرت پر مجبور کیاجو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہاجرت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں مودی اسی طرح کا قتل عام کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے آئے روز سیز فائر لائن پر فائرنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر