مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 130دن ہو چکے پاک فوج5اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام کو محفوظ کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے ،سینیٹر سراج الحق

{AF}siraj ul haqمقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 130دن ہو چکے پاک فوج5اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام کو محفوظ کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے ،سینیٹر سراج الحق{/AF}

مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سمیت بیس کیمپ کے لاکھوں عوام 22دسمبر کو حکمرانوں کو جھنجوڑنے کے لیے اسلام آباد آئیں ان کا استقبال کریں گے،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 130دن ہو چکے پاک فوج5اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام کو محفوظ کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے ،مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان ایک اور اسرائیل بنانا چا رہا ہے ،مودی نے امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے آپ افغانستان سے نکلیں باقی مسلمانوں کے خلاف اڈے میں فراہم کروں گا ،پاکستان کے 22کروڑ عوام کشمیریوں کی پشت پر پاک فوج کشمیریوں کی عملی مدد کر ے،حکمرانوں نے غفلت کا مظاہر ہ کیا تو پاکستان بنجر صحرا بن جائے گا قوم اور پاک سر زمین کشمیریوں سے بے وفائی کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی ،حکومت پاکستان کشمیر پر ابھی تک واضح دوٹو ک موقف نہ پیش کرسکی ایک بھی آل پارٹیز کانفرنس نہیں بلائی گئی کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان کی قومی قیادت ایک پیج پر ہے ،بیس کیمپ کی حکومت کو پوری ریاست کی نمائندہ حکومت کے طور پر تسلیم کیا جائے ،میں نے سینیٹ میں اعلان کیا کہ راجہ فاروق حیدر خان کو ریاست جموں وکشمیر کا وزیر اعظم تسلیم کیا جائے بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کو اپنا مقدمہ پیش کرنے کا حق فراہم کیا جائے ،جماعت اسلامی نے پورے پاکستان میں کشمیر بچاؤ مارچ منعقد کر کے رائے عامہ کو بیدار کیا ،22دسمبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں عظیم الشان کشمیر بچاؤ مارچ کریں گے وزیر اعظم آزادکشمیر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو دعوت دی ہے کہ وہ اس مارچ میں شریک ہوں ،،ان خیالات کااظہار انہوں نے کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام مشاورتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مشاورتی کانفرنس سے سابق وزیر اعظم و مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار عتیق احمد،امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان،کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی،جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی ،وزراء حکومت ناصر ڈار،شوکت شاہ ،رفعت عزیز،دانیال مدنی ،نسیمہ وانی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ٹرمپ اور مودی نے اسلام کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا ،اسلامی ممالک ہمارے ساتھ نہیں یہ ہماری سفارت کاری کی ناکامی ہے ،پاکستان جو سفارتی محاذ پر کر سکتا تھا وہ نہیں کر رہا ،کشمیر ہماری شہ رگ ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے 370اور 35Aکے خاتمے کے بعد پاکستان کی فوج کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کشمیریوں کو بچانے کے لیے اپنی صلاحیتیں بھرؤے کار لائے ،بین الاقوامی دنیا جس نے عراق،افغانستان،شام کو تباہ کیا اس سے امیدیں وابستہ کرنے امریکہ اور برطانیہ سے امیدیں لگانے کے بجائے اﷲ پر بھروسہ کریں ،کشمیر کا مسئلہ برطانیہ کا ہی پیدا کردہ ہے،حکومت پاکستان کے اندروانی معاملات کو بالا طاق رکھتے ہوئے بیرون ممالک میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرے ،وزیر اعظم کو وزراء اور میڈیا کے ذریعے مشورہ دیا کہ وہ تمام قومی اور کشمیری قیادت سے مشاورت کے بعد کشمیر پر روڈ میپ دے انہوں نے کہاکہ کشمیری قیادت کی مشاورت کی روشنی میں 22دسمبر کو لائحہ عمل کا اعلان کروں گا سید علی گیلانی نے وزیر اعظم پاکستان کے نام خط لکھا کہ آپ کب ساتھ دیں گے جب لاشوں کو دفنانے کے لیے آئیں گے ،سیاسی قائدین ،تاجران ،وکلاء ،سول سوسائٹی کے ممبران موجود ہیں کشمیر مارچ میں شریک ہوں ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ آزاد حکومت کو نمائندہ حکومت تسلیم کیا جائے ،کشمیریوں کی بیڑیاں کھولی جائیں 200سال سے تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں ،جماعت اسلامی پاکستان نے کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کیا 130دن ہو گے کشمیری کرفیو کے باوجود استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں ،اسلام آباد میں اقتدار کا کھیل جاری اور سری نگر کا سقوط ہو چکا ہے ،کشمیریوں کے مقد ر میں لڑنا ہے وہ لڑیں گے 22دسمبر کو لاکھوں عوام اسلام آباد آئیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر