13جولائی 1931ء کے شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی کا قیام عمل میں آیا ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi 13جولائی 1931ء کے شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی کا قیام عمل میں آیا ،عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ 13جولائی 1931ء کے شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جماعت اسلامی کا قیام عمل میں آیا، 13جولائی کے شہداء کے عظیم قربانیوں کا تسلسل آج تک جاری ہے ، جو سنگ میل ان شہداء نے نصب کیا تھا اس کی روشنی میں آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوں گے، بالکل اسی جذبہ کے تحت آج مقبوضہ کشمیر میں نوجوان آزادی کی تحریک کا ہر اول دستہ ہیں جوبھارت کے استعماری ہتھکنڈوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ساری سازشی ہتھکنڈوں ، مسلسل ریاستی دہشت گردی کے باوجود نوجوان پر عزم اور ان کے حوصلے بلند ہیں ۔ آزادی سے کم کشمیری کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔ 1931ء میں شہداء نے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کر کے اپنی قیادت کو یہ پیغام دیا تھا کہ انہوں نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے اب قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے کامیابی کی منزل کیسے حاصل کرتی ہے ۔آج بھی ان شہداء کا یہی پیغام ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی لاج رکھیں ، ان کی قدر کریں اور اس مقدس تحریک کو ہر سطح پر اجاگر کرتے ہوئے کامیابی کی منزل کی طرف گامزن ہوں ۔وہ کام نہ کیا جائے جو شیخ عبداﷲ نے اس وقت بے وفائی کرتے ہوئے کشمیریوں سے کیا تھا۔ اس موقع پر حریت قائدین بالخصوص سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، یاسین ملک ، شبیر شاہ ، آسیہ اندرابی ، مسرت عالم بھٹ، ڈاکٹر قاسم فکتو کو یقین دلاتا ہوں کہ آزادی کی اس جدوجہد میں جماعت اسلامی اور ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کا یوم تاسیس کا یہ دن اسی نسبت سے طے کیا تھا کہ شہداء کے ادھورے مشن کی تکمیل کی جائے ۔ جماعت اسلامی نے اپنی تاسیس سے لے کر اب تک تحریک آزادی کشمیر کو ترجیح اول رکھاہے اور رکھے گی ۔ اس تحریک کی پشتی بانی کا حق ادا کرنے کی کوشش کی ، مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر پلیٹ فارم تک پہنچانے کی کوشش کی ، حق خود ارادیت کے حصول اور تحریک آزادی کشمیر کی ترجمانی کرنے کی کوشش کی ، اس عزم اور حوصلے کا اظہار کیا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا اور شہداسء کے مشن کی تکمیل نہیں ہو جاتی اس وقت تک اس تحریک کو ترجیح اول رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر جماعت اسلامی کا دستوری ہدف ہے ، اس کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، امید ہے کہ جس طرح اس مسئلے کے حوالے سے ہماری ہر تجویز اور ہر سرگرمی میں کشمیری قیادت ، ذرائع ابلاغ، علمائے کرام ، اہل دانش ، طلبہ و نوجوان اور مردو زن نے ہمارا ساتھ دیا آئند ہ بھی اسی طرح ساتھ دیتے رہیں گے۔ اس موقع پر اس مقدس تحریک کا پیغام یہی ہے کہ ہم اپنے سیاسی مصلحتوں سے بلند ہو کر حق خود ارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر مکمل اتحاد اور منظم ہوں ، ہمارا اتحاد اور یکجہتی ہی کامیابی کی دلیل ہے ، ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر رہا ہے اور ان سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کر رہا ہے جس سے حالات جنگ کی طرف جا رہے ہیں ، نریندر مودی کی حکومت مسلسل حالات کو کشیدگی اور جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ، نریندر مودی کو یاد رکھنا ہوگا کہ یہ جنگ اﷲ کی تائید و نصرت سے کشمیری ہی جیتیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر