{AF}
جماعت اسلامی کوٹلی سٹی کے کارکنان کا اجلاس 15فروری بروز اتوار 10بجے دن دفتر شہید چوک میں ہوگا۔ {/AF}
کوٹلی (پ ر)اجلاس میں آئندہ سیشن کے لیے حلقہ کوٹلی سٹی میں جماعت اسلامی کی تنظیم سازی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کی مجلس شوریٰ اورامرائے حلقہ جات کامشترکہ اجلاس گزشتہ روز امیرجماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں دیگراہم فیصلوں کے ساتھ ساتھ طے پایاکہ جماعت اسلامی کوٹلی شہر کی تنظیم سازی کا عمل رواں ہفتے مکمل کیاجائے گا۔ 15فروری کے اجلاس میں تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ دعوت کے پھیلاؤ، تربیتی اور سیاسی اہداف بھی زیربحث آئیں گے۔