{AF}
جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی مرکزی میڈیا ورکشاپ 16مئی کو راولپنڈی میں ہو گی{/AF}
راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نے ابلاغ کے محاذ پر دعوت اور سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے خصوصی میڈیا ورکشاپ کا اہتمام 16مئی کو راولپنڈی میں کیا ہے،میڈیا ورکشاپ کا آغاز 10بجے راولپنڈی میں ایک مقامی ہوٹل پر ہو گا ،میڈیا ورکشاپ سے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی ،غلام محمدصفی،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم خصوصی خطاب کریں گے،اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے سوشل میڈیا کے ذمہ دار آزاد کشمیر میں سوشل میڈیا کو کیسے استعمال کیا جائے کے عنوان سے خصوصی تربیتی پروگرام کریں گے اسی طرح پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ابلاغ کے لیے کیا حکمت عملی وضع کی جائے اس کے لیے پاکستان کے صف اول صحافی خصوصی طور پر پروگرام کریں گے،میڈیا ورکشاپ میں آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان سے تمام اضلاع کے سیکرٹریز نشرواشاعت ،سیکرٹریز حلقہ جات ،امراء اضلاع اور سوشل میڈیا پر کام کرنے والے ورکر شریک ہوں گے۔