18اپریل کو راولپنڈی باغ میں روڈ بند کر کے باغ کو مکمل جام کریں گے،نثار احمد شائق

{AF}nisar ahmed shaiq18اپریل کو راولپنڈی باغ میں روڈ بند کر کے باغ کو مکمل جام کریں گے،نثار احمد شائق{/AF}

باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ یونین کونسل تھب کے عوام سیاسی جماعتوں سے بالا تر ہو کر ہزاروں کی تعداد میں گھروں سے سروں پر کفن باندھ کر نکلیں ،انتظامیہ نے رکاوٹ ڈالی تو دم مست قلندر ہو گا ان خیالات کااظہار انہوں نے ملوٹ،تھب،غنی آباد،میں 18اپریل کے احتجاجی دھرنے کو کامیاب کرنے کے لیے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر یونین کونسل تھب کے امیر راجہ عبدالقدیر،پیپلز پارٹی کے راہنما راجہ ربنواز،محمد ایاز خان مسلم لیگ کے راہنما راجہ طاہر اور جمعیت علماء اسلام کے راہنما مولانا شوکت صدیقی نے بھی خطاب کیا،نثار احمد شائق نے کہا کہ عبدالحی فدا روڈ کی تعمیر کے لیے تھب کے عوام گذشتہ 20سال سے حکمرانوں سے مطالبات کرتے رہے ہیں راجہ یاسین،کرنل نسیم اور سردار قمرالزمان نے سڑک کی تعمیر کا وعد ہ کیا لیکن تینوں نے تھب کے عوام کی توقعات کا خون کیا گذشتہ انتخابات میں 11پولنگ اسٹیشن قمرالزمان کو جتوائے گے لیکن وہ 4سال سے وعدے ہی کرتے رہے ،نثار احمد شائق نے کہا کہ قمرالزمان وزیر صحت اپنی آبائی سڑک تعمیر نہیں کر سکے تو ان کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے ہمارے ساتھ احتجاج میں شامل ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ غربی اور شرقی باغ اربوں روپے کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے باغ سی ڈی پی سے دیا ہے کیا تھب کے لیے نہیں دے سکتے تھے نثار احمد شائق نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے کہا کہ 18اپریل کو سارے اختلافات سے بالا تر ہو کر سڑکوں پر نکلیں اور باغ کی تاریخ میں تاریخی احتجاج کریں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارا راستہ روکا تو پھر یہ احتجاج ریاست بھر میں پھیل سکتا ہے اگر سڑک کی تعمیر کی مکمل یقین دھانی نہیں بلکہ نو ٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا تو ہم مظفرآباد اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے انہوں نے عوام علاقہ سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر