{AF}
13جولائی 1931ء سے آج تک کشمیری سامراج کے خلاف برسرپیکار ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر امیدوار اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ13جولائی 1931ء سے آج تک کشمیری سامراج کے خلاف برسرپیکار ہیں،ہمارے آباؤ اجداد نے ڈوگرہ سامراج کو یہاں سے بھگایاکشمیر سے بھی ہندوستان کی قابض افواج کو بھگا کر دم لیں گے،ریاست کے حصے بخرے کرنے والوں کو پاک سرزمین میں کبھی جگہ نہیں ملے گی ریاست کی وحدت اور حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، سیاسی کارکنوں کو ہمیشہ عزت دی،ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دی،دولت اور سرمائے کے بل بوتے پر آنے والے کل قومی مفادات کا سودا کرنے سے گریز نہیں کریں گے،کٹھ پتلی اسمبلی منظور نہیں،آزادکشمیر لوٹوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا،حلقہ وسطی باغ کے عوام کی ہر فورم پر نمائندگی کی،بین الاقوامی سطح پر جو کردار میں نے ادا کیا کوئی اور نہ کرسکا، باغ سے بدمعاشی کے کلچر کا ہم نے خاتمہ کیا کسی کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے حکمران ہوش کے ناخن لیں عوامی رائے کو بلڈوزکرنے سے خطہ انارکی کی طرف بڑھے گا،یہ حساس خطہ ہے یہاں پر کسی طرح کی شرانگیزی سے دشمن ہندوستان کو فائدہ ہو گا ریاست کے تشخص اور وقار پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے اگر وسطی باغ کے مینڈیٹ پر شپ خون مارنے کی کوشش کی گئی تو پوری قوت کے ساتھ مزاحمت کریں گے،انہوں نے کہاکہ یہ غازیوں اور شہداء کے وارث ہیں ضمیر کی منڈیاں لگانے والوں کو عوام جلد رخصت کریں گے وسطی باغ کے عوام نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا عوام کی تائید سے تاریخی فتح حاصل کریں گے۔