{AF}
جنوبی باغ کے علاقے کہوٹی اور تلکیر سے 12موثر افراد پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شامل{/AF}
کہوٹی( پ ر) جنوبی باغ کے علاقے کہوٹی اور تلکیر سے 12موثر افراد نے پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا، امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے ان سے حلف لیا،کفل گڑھ،جگلڑی،تھب،بنی مہناساں سمیت دیگر علاقوں سے سینکڑوں موثر افراد کا جماعت اسلامی سے رابطہ امیر جماعت اسلامی کے دورے کے موقع پر حلف اٹھائیں گے،ذرائع کے مطابق کہوٹی اور تلکیر سے سردار منظور،سردار عبدالحمید،سردار روشن ،سردار عبدالرشید ،سردار محمد منشاد،سردار محمد صابر،سردار محمد اکرم،سردار حافظ محمد آفتاب،سردار محمد انیس،سردار محمد اسداور سردار عبدالرحمان سمیت دیگر افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا،حلقہ وسطی باغ میں بڑے پیمانے پر سیاسی سرگرمیاں اور کھلی کچہریایوں کے نتیجے میں عوام جماعت اسلامی کی طرف متوجہ ہوئے ہیں اور اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ ماضی میں جو بھی غلطی ہوئی اس کا ازالہ کیا جائے گا۔