وادی نیلم کا حلقہ پورے آزاد کشمیر کا 37فیصد ہونے کے باوجود سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے عوام یہاں بدترین غربت ،بے روزگاری اور سرکاری لوٹ مار کا شکار ہیں ، ارشد ندیم ایڈووکیٹ

{AF}arshad nadeemوادی نیلم کا حلقہ پورے آزاد کشمیر کا 37فیصد ہونے کے باوجود سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے عوام یہاں بدترین غربت ،بے روزگاری اور سرکاری لوٹ مار کا شکار ہیں ، ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}

آٹھمقام( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وادی نیلم کا حلقہ پورے آزاد کشمیر کا 37فیصد ہونے کے باوجود سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے عوام یہاں بدترین غربت ،بے روزگاری اور سرکاری لوٹ مار کا شکار ہیں ،سرکاری ادارے عوام کی خدمت کرنے کے بجائے عوام کے لیے عذاب بن چکے ہیں وسائل سے مالامال اس خطے سے سابقہ اور موجودہ وزراء قیمتی پتھروں ،لکٹری اور قیمتی جڑی بوٹیوں کی سمگلنگ میں ملوث ہیں ہائیڈل پاور پراجیکٹس میں کروڑوں روپے کے کمیشن وصول کیے جا رہے ہیں سیاسی کمیٹی 5جنوری تک حلقے سے امیدوار کا نام فائنل کر کے مرکزی کمیٹی کو تجویز بھیجے گی،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اراکین جنرل کونسل اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیاسی کمیٹی اور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن سردار حلیم خان،سیاسی کمیٹی کے ممبر اور سیکرٹری ضلع مظفرآباد قاضی شاہدحمید ایڈووکیٹ اور امیر ضلع ممتاز پائر سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اراکین جنرل کونسل اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ حلقہ نیلم سے آئندہ انتخابات میں امیدوار کا نام فائنل کرنے کے لیے مشاورت ہوئی ہے اور اس مشاورت کو حلقے کے دیگر کارکنوں کے ساتھ مزید مشاورت کے بعد 5جنوری تک حلقے کے امیدوار کا نام فائنل کر کے مرکز ی سیاسی کمیٹی کو بھیج دیا جائے گا،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے وادی نیلم کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنے طور پر کوشش کی ہے اور کر رہی ہے اپنے ادارے اور دیگر معاون این جی اوز کے ذریعے یہاں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے مگر یہاں کے سیاسی کڑپینچ اور موجودہ اور سابقہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ جاگراں ہائیڈل پراجیکٹ فیز 2میں تاخیر کی کمیشن مافیا وزراء کی وجہ سے ہے حکومت فوری طور پر کمیشن مافیا کو ناکام کرے اور اس پراجیکٹ پر کام شروع کرے،انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ہائیڈل پاور کے بڑے امکانات ہیں یہاں سے بجلی بھی پیدا ہو سکتی ہے اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے روزگار کے مواقعے بھی پیدا ہو سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے اس حلقے کے عوام کو بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں صحت کی سہولت نہ ہونے کے باعث لوگ ایڑیاں رگڑ رگڑ کے مر رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شونٹر ٹنل پر کام کا آغاز فوری طور پر کرے تاکہ یہ علاقہ گلگت بلتستان کا گیٹ وے بن جائے جس سے اس علاقے میں سیاحت اور سفری آمدورفت کی وجہ سے ترقی بھی ہوگی اور روزگار کے مواقعے بھی ملیں گے،انہوں نے کہاکہ نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ سالانہ کروڑوں روپے کی تنخوائیں وصول کرتا ہے لیکن ایک پیسے کا کام بھی نہیں کرتا جو عوام پر بوجھ ہے اس بوجھ سے کام لیا جائے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ خطہ دفاعی نقطہ نظر سے اہمیت کا حامل ہے بھارت کے مذموم عزائم اس خطے کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں اس لیے مطلوبہ ادارے اس حوالے سے خصوصی منصوبہ بندی کریں،انہوں نے کہاکہ لاکھوں بیروزگار نوجوان جن کا حکومت کے پاس روزگار کا کائی منصوبہ نہیں نہ حکمت عملی ہے یہاں ہائیڈل پراجیکٹ شروع کئے جائیں تا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار ملے انہوں نے کہاکہ حکومت سیاحت کے شعبوں میں سہولیات فراہم کرے تا کہ سیاحوں کے لیے یہاں آسانی ہو تا کہ وہ یہاں زیادہ تعداد میں آئیں انہوں نے جماعت اسلامی کے کارکنان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دعوت پہنچائیں ان سب مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس موجود ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر