29مارچ کو عوام بنارسی ٹھگوں کو منگلا ڈیم میں غوطے لگوائیں گے، نثار احمد شائق

{AF}nisar ahmed shaiq29مارچ کو عوام بنارسی ٹھگوں کو منگلا ڈیم میں غوطے لگوائیں گے،  نثار احمد شائق{/AF}

میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام سیکرٹری جنرل نثار احمد شائق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار انجینئر نعمان اکرم جیتے نہ تو جیتنے والے امیدوار کو ہرا دیں گے،پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن ،مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف اسٹیٹس کو برقرار رکھنے والی جماعتیں ہیں اور یہ جماعتوں سے زیادہ برادریوں کے مفادات کو تحفظ کرنے والی جماعتیں ہیں برادریاں طاقتور ارو جماعتیں کمزور ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے میرپورLA-3کے وارڈز اور پولنگ اسٹیشنز کے انچارجز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے نامز د امیدوار انجینئر نعمان اکرم،ڈاکٹر ریاض،چوہدری سعود،راجہ الطاف،ایوب مسلم،مولانا عتیق الرحمن،ظہیر بابر،ڈاکٹر صدرالدین لودھی،گلنواز رحمان سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد شائق نے کہا کہ میرپور کے عوام کے مسائل دیانتدار قیادت ہی حل کر سکتی ہے،کرپشن،برادری ازم اور میرٹ کی پامالی نے ہمارے معاشرے کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے،آزاد خطے کے وقار کو مجروع کر کے دنیا بھر میں کشمیریوں کی جھگ ہسائی کروائی ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید کی حکومت نے آزاد خطہ کے عزت و قار کو فریال تالپور اور زرداری کے نوکروں کے ہاتھوں نیلام کر دیا ،میرپور کے عوام ایمان غیرت و حمیت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کے نامور مجاہدین کے سیاسی جانشین انجینئر نعمان اکرم جرال کے انتخابی نشان ترازو پر 29مارچ کو ووٹ دے کر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کریں ،نثار احمد شائق نے کہا کہ ہم میرپور کے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پرآواز بلند کریں گے اجلاس میں راجہ الطاف کو چیف پولنگ ایجنٹ اور چوہدری محمد سعود کو الیکشن مہم کا انچار ج مقرر کیا گیا،نثار احمد شائق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان ایک ایک فرد تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر