جماعت اسلامی ضلع باغ 12ربیع اوّل سیرت نبی ﷺ اور5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز سے منائے گی،نثار شائق

{AF}abdur-rashid-turabiجماعت اسلامی ضلع باغ 12ربیع اوّل سیرت نبی ﷺ اور5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز سے منائے گی،نثار شائق {/AF}

متاثرین زلزلہ کے 55ارب زرداری حکومت نے واپس نہ کیے تو اپوزیشن سے مل کر عوامی حقوق کے لیے بھرپو ر جد وجہد کریں گے ، ؓباغ ( پ ر) جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر نثار شائق نے کہاکہ جماعت اسلامی ضلع باغ 12ربیع اوّل سیرت نبی ﷺ اور5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز سے منائے گی،ان خیا لات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیانثار شائق نے کہا کہ گزشتہ روز شوریٰ کے اجلاس میں ضلع بھر سے ارکین شوریٰ شریک ہوئے ،اور اجلاس میں ششماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا ،جس میں زرداری حکومت سے خاتمے سے قبل 55ارب کی وار گزاری ،حکومتی کرپشن ،میرٹ کی پامالی اور قومی خزانوں کو جیالہ نوازی پر خرچ کر نے کے خلاف بھر پور احتجاج کی کال دی جائے گی،انہوں نے کہاکہ متاثرین زلزلہ کے 55ارب زرداری حکومت نے واپس نہ کیے تو اپوزیشن سے مل کر عوامی حقوق کے لیے بھرپو ر جد وجہد کریں گے،انہوں نے کہا کہ ربیع اوّل کے مہینے کو نبی رحمت عالم ﷺ کی سیرت کے حوالے سے بھر پور پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا،مرکزی پروگرام 12ربیع اوّل کو تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر بنایا جائے گا جبکہ تمام بڑے مقامات پر سیرت کانفرنس رکھی جائیں گی ، انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے 5فروری تک ہفتہ یکجہتی کشمیر بنایا جائے گا ،انہوں نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تفصیل بتاتے ہو ئے کہا کہ 5فروری کو جماعت اسلامی باغ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر مارچ اور جلسہ ہو گا ،جبکہ 3فروری کو سمینار رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کے جماعت اسلامی کشمیر کی آزاد ی اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ کارکنان گھر گھر جا کر دین کی دعوت ایک ایک فرد تک پہنچائیں ، جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کشمیر کی آزاد ی کے لیے جدوجہد کو جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر