ہندوستان35Aختم کر کے جغرافیائی تبدیلی کر رہا ہے حکومت پاکستان نے بے تدبیری کی تو تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، رفعت عزیز

{AF}rifat mehmoodہندوستان35Aختم کر کے جغرافیائی تبدیلی کر رہا ہے حکومت پاکستان نے بے تدبیری کی تو تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا،  رفعت عزیز{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ کشمیری 70سال سے قربانیوں کی لازوال تاریخ رقم کر چکے محض قرارداد یا تقریروں سے نہیں حکومت پاکستان عملی اقدامات اور قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کا احیاء کرے ،کشمیریوں نے 1947ء میں عالمی برادری کے کہنے پر ہتھیار رکھے تھے اگر انہیں حق خودارادیت فراہم نہ کیا گیا تو دوبارہ ہتھیار اٹھانے پر مجبورہوں گے ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو اس کی ذمہ داری عالمی برادری پر عائد ہو گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،رفعت عزیز نے کہاکہ گلگت بلتستان کے حوالے سے حکومت پاکستان یکطرفہ فیصلہ نہ کرے جس کے نتیجے میں پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر عالمی سطح پر موقف کمزور ہو ہم گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے بھرپور حامی ہیں اور انہیں صوبوں سے زیادہ حقوق دیئے جائیں ، ہندوستان35Aختم کر کے جغرافیائی تبدیلی کر رہا ہے حکومت پاکستان نے بے تدبیری کی تو تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا اس حوالے سے کشمیری اور حریت قیادت کو اعتماد میں لیا جائے ،اسمبلی اجلا س سے اپنے خطاب میں رفعت عزیز نے کہاکہ آزادکشمیر میں ہائیڈرل منصوبوں کی وجہ سے سنگین مسائل پیدا ہو ئے ہیں دریاؤں کی روانی متاثر ہو گئی ماحولیات پر جس کے اثرات مرتب ہوئے ،منصوبوں کی رائلٹی کے معاملات واضح نہیں ہیں حکومت پاکستان تمام تحفظات کا ازالہ کرے تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اس موقع پر مظفرآباد اور اسلام آباد میں پالیسی امور پر اتفاق حالات کا تقاضا ہے جس کا اہتمام کرنا حکومت پاکستان اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ یہ خطہ ہمارے آباؤاجداد نے قربانیوں سے حاصل کیا تھا جس کا مقصد یہاں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم ہو مگر وہ تشنہ تکمیل ہے حکومت آزادکشمیر کے تمام سرکاری وپرائیویت تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم اور قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دے ،خواتین جو کہ آبادی کا نصف ہیں ان کی تربیت کے لیے ٹریننگ سینٹرز کا اہتمام کیا جائے تا کہ وہ معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں سکیں،انہوں نے کہاکہ خالد ابراہیم کی رخلت قومی نقصان ہے یہ خلا مدتوں پورا نہیں ہو گا وہ عظیم باپ کے فرزند تھے اسمبلی میں ان کے خیالات ہمیشہ حق گوہی پر مبنی ہوا کرتے تھے جس کی کمی آج ایوان محسوس کررہاہے سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر وہ تمام قائدین کا دل سے احترام کرتے تھے حکومت ان کے نام سے کوئی قومی ادارہ منسوب کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر