{AF}
اہل کھوئی رٹہ 6دسمبر کو کشمیریوں کے پشتیبان سراج الحق کا فقید المثال استقبال کریں ، عبدالرشید ترابی {/AF}
اہل کھوئی رٹہ 6دسمبر کو کشمیریوں کے پشتیبان سراج الحق کا فقید المثال استقبال کریں ، عبدالرشید ترابی
نریندر مودی جموں ریجن میں مسلمانوں کے قتل عام کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، پوری دنیا میں نریندر مودی کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے، آزاد کشمیر میں با اختیار اور باوقار حکومت ہونی چاہیے ، حکومت آزاد کشمیر ووٹر فہرستیں نادرا کے کمپویٹرائزڈ سسٹم کے تحت از سر نو مرتب کرے ، حکومت آزاد کشمیر چیف الیکشن کمشنر کے تقرر میں ناکام ہو گئی ہے ، یہ قومی ادارہ ہے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر فی الفور آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کر کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں کھوئی رٹہ ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ اہل کھوئی رٹہ 6دسمبر کو کشمیریوں کے پشتیبان سراج الحق کا فقید المثال استقبال کریں ، نریندر مودی جموں ریجن میں مسلمانوں کے قتل عام کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، پوری دنیا میں نریندر مودی کے سیاہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے، آزاد کشمیر میں با اختیار اور باوقار حکومت ہونی چاہیے ، حکومت آزاد کشمیر ووٹر فہرستیں نادرا کے کمپویٹرائزڈ سسٹم کے تحت از سر نو مرتب کرے ، حکومت آزاد کشمیر چیف الیکشن کمشنر کے تقرر میں ناکام ہو گئی ہے ، یہ قومی ادارہ ہے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن کمشنر کا تقرر کیا جائے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر فی الفور آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کر کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمود الحسن چودھری اور حبیب الرحمن آفاقی کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں با اختیار اور باوقار حکومت ہونی چاہیے ووٹر فہرستیں از سر نو مرتب کی جائیں ۔ جماعت اسلامی جعلی مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرے گی فری اور فیئر الیکشن ہونے چاہئیں جو بیس کیمپ کے حالات کا تقاضا ہیں ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر فوری طور پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کریں اور اس کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد بھی ضروری ہے تاکہ تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ مظفر آباد اور اسلام آباد کی حکومتیں عوامی ضمیر خریدنے کی کوشش کریں گی تو اس کا شدید رد عمل ہوگا مظفر آباد اور اسلام آباد کی حکومتیں عوام کو آزادانہ رائے سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع دیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بھر پور طریقے سے انتخابات میں حصہ لے کارکن اس کی تیاری کریں ۔ آزاد خطے کے تمام ادارے تباہ کر دیے گئے ہیں میرٹ پامال کیاگیا ، تعمیر و ترقی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی ہے ، متاثرین زلزلہ ادھر پڑے ہوئے ہیں ، متاثرین منگلا الگ رو رہے ہیں ، لاکھوں نوجوان بے روز گاری کی مصیبت میں پھنسے ہوئے ہیں ، نوجوانوں کے لیے روز گار کے دروازے بند ہیں ،روزگار کے لیے وزیر کا عزیز ہونا میرٹ قرار دیا گیا ہے ۔ ایسے حالات میں جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے ۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی جموں ریجن میں مسلمانوں کے قتل عام کے منصوبے بنا رہا ہے مسلم تشخص کے خاتمے کے لیے سازشیں ہو رہی ہیں ، عدلیہ کو بھی آلہ کار بنایا جا چکا ہے، ویلی کے ٹرانسپورٹرز کو زندہ جلایا جا رہا ہے ، ان سارے مظالم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس حوالے سے حکومت پاکستان بین الاقوامی سطح پر سفارتی مہم منظم کرے مودی کے مظالم اور عزائم کو بے نقاب کرے ۔حکومت نے بیس کیمپ کے حلیے کو بگاڑ دیا ہے آزا دکشمیر کے لوگوں کا تحفظ کرنے کے بجائے لوٹ مار کی جا رہی ہے ، برادریوں کا اکھاڑہ بنا دیا گیا ہے ، خود غرضی ، تعصبات ، برادری ازم عروج پر ہے ، مظلوم کی کہیں بھی رسائی نہیں ، جس کی بڑی برادری نہیں اس کا کوئی حصہ نہیں ، جو لوگ باریاں لگا چکے ہیں یہ ہمارے مسائل کے ذمہ دار ہیں ان کو مسترد کرتے ہوئے لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہمارے پاس با صلاحیت پڑھی لکھی قیادت موجود ہے۔ جماعت اسلامی نے شاندار خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وفاق کے ساتھ تصادم تحریک آزادی کشمیر کے لیے نقصان دہ ہے اور ہم اس کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ گلگت بلتستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہاں کے لوگوں کو حقوق دیے جائیں تحریک آزادی کشمیر کو متاثر کیے بغیر گلگت بلتستان کے عوام کو سیاسی اور آئینی حقوق فراہم کیے جائیں یہ ان کا حق ہے۔ کشمیری تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی پیکیجز نے اس سے قبل بھی تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے محض پیکیجز تعلیم کے لیے کافی نہیں ہیں بلکہ جو تعلیمی ادارے موجوود ہیں ان کی ضروریات پوری ہوں اور میرٹ کے مطابق تقرریاں اور تبادلے ہوں تو تعلیم کا شعبہ بہتر ہو سکتا ہے۔سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع کوٹلی میں اضافے حلقے بنائے جائیں یہ ان کا حق ہے۔