باغ کو اجاڑنے والوں کا عوام 2016ء کے انتخابات میں کڑا احتساب کریں، نثار شائق

{AF}nisar ahmed shaiqباغ کو اجاڑنے والوں کا عوام 2016ء کے انتخابات میں کڑا احتساب کریں، نثار شائق {/AF}

باغ کو اجاڑنے والوں کا عوام 2016ء کے انتخابات میں کڑا احتساب کریں، نثار شائق

کفل گڑھ کی تمام وارڈز میں مشاورت کے بعد ایک ایک سو سے زائد نئے ممبران بنانے کا ہدف دیا ہے ، کفل گڑھ کے معززین کو جماعت میں شامل کرکے عبدالرشید ترابی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، آزاد خطے کے نوجوان مرد و خواتین عبدالرشید ترابی کی قیادت میں آمدہ انتخابات میں تبدیلی کے ایجنڈے کو ووٹ دیں ، کرپشن کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجیں گے ہاڑی گہل ( پ ر ) جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر نثار شائق نے کہا ہے کہ باغ کو اجاڑنے والوں کا عوام 2016ء کے انتخابات میں کڑا احتساب کریں، کفل گڑھ کی تمام وارڈز میں مشاورت کے بعد ایک ایک سو سے زائد نئے ممبران بنانے کا ہدف دیا ہے ، کفل گڑھ کے معززین کو جماعت میں شامل کرکے عبدالرشید ترابی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، آزاد خطے کے نوجوان مرد و خواتین عبدالرشید ترابی کی قیادت میں آمدہ انتخابات میں تبدیلی کے ایجنڈے کو ووٹ دیں ، کرپشن کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کفل گڑھ کی وارڈ سلاخی میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر افضل خان ، منصف خان ، زیرین خان ، عبدالحق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نثار شائق نے کہا کہ کفل گڑھ کی تمام وارڈز کا اسی طرح مشاورتی اجلاس بلوا کر اہداف دیے جائیں گے اور کفل گڑھ میں پانچ سو جماعت اسلامی کے نئے ممبران بنائے جائیں گے اور کفل گڑھ سے موثر افراد کو جماعت اسلامی میں شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کفل گڑھ کے عوام نے ہمیشہ جماعت اسلامی اور عبدالرشید ترابی کا ساتھ دیا ہے اور آمدہ انتخابات میں بھی وہ بھرپور طریقے سے عبدالرشید ترابی کا ساتھ دیں ، کفل گڑھ کے نوجوانوں نے ہمیشہ عبدالرشید ترابی کے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ، اور اب بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ کفل گڑھ پسماندہ ترین گاؤں ہے ۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر کفل گڑھ کے تمام مسائل حل کرے گی ۔ جماعت اسلامی نے اس سے پہلے بھی کفل گڑھ کو ترجیح اول میں رکھا اور آئندہ بھی رکھے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر