{AF}
قابض ہندوستانی افواج کی طرف سے شوپائیاں میں 4کشمیریوں کی شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
لاہور(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ قابض ہندوستانی افواج کی طرف سے شوپائیاں میں 4کشمیریوں کی شہادت کی پرزور مذمت کرتے ہیں عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی سے شہ پاک کر ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو مقتل گاہ میں تبدیل کر چکا حکومت پاکستان شہ رگ کو دشمن کے قبضے سے چھڑانے کے لیے عملی اقدامات کرے عالمی برادی کو متوجہ کرنے کے لیے منظم سفارتی مہم تیزکی جائے،ہندوستان کالے قوانین کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کا مسئلہ کشمیر کا زکر تک نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے جس سے کشمیریوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے حکومت پاکستان کشمیر پر او آئی سی وزراء خارجہ کا اجلاس اسلام آباد میں بلایا جائے،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقاریب سے خطاب اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہندوستان ریاست جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کے لیے غیر ریاستی انتہا پسند ہندوؤں کو 50لاکھ ڈومسائل جاری کر چکا ہے جو تشویشناک ہے عالمی برادری کواس کا نوٹس لیتے ہوئے ہندوستان پر دباؤ بڑھانا چاہیے انہوں نے کہاکہ نریندرمودی ریاست کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد غیر ریاستی ہندوؤں کو انتظامی اسامیوں پر تعینات کررہا ہے اہم شاہرات اور سرکاری عمارتوں کے نام تبدیل کرتے ہوئے انہیں انتہا پسند ہندوؤں کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے کشمیریوں کی فصلیں اور باغات تباہ کیے جارہے ہیں عالمی برادری نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہ کیا تو مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑا انسانی المیہ رونما ہو گا جنوبی ایشیا کے پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔