عالمی ضمیرکو جھنجھوڑنے اور کشمیریوں سے حق خودارادیت کے عہد کو یاد لانے کے لیے تحریک کشمیریورپ پورے یورپ میں 5جنوری کو حق خود ارادیت منائے گی،محمد غالب

{AF}muhammed ghalibعالمی ضمیرکو جھنجھوڑنے اور کشمیریوں سے حق خودارادیت کے عہد کو یاد لانے کے لیے تحریک کشمیریورپ پورے یورپ میں 5جنوری کو حق خود ارادیت منائے گی،محمد غالب {/AF}

اقوامتحدہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودرادیت دلائے،مشرقی تمیور،جنوبی سوڈان اور ائرلینڈ میں یہ حق استعمال ہوسکتاہے تو کشمیریوں کو کیوں نہیں دیاجاتا برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ تحریک کشمیر یورپ عالمی ضمیرکو جھنجھوڑنے اور کشمیریوں سے حق خودارادیت کے عہد کو یاد لانے کے لیے پورے یورپ میں 5جنوری کو حق خود ارادیت منائے گی،اقوامتحدہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودرادیت دلائے،مشرقی تمیور،جنوبی سوڈان اور ائرلینڈ میں یہ حق استعمال ہوسکتاہے تو کشمیریوں کو کیوں نہیں دیاجاتا،ان خیالات کااظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا نریند رمودی پوری کے امن کے لیے خطرہ ہیں ان کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں خود ہندوستان کے اندر اقلیتیں غیر محفوظ ہیں،انھوں نے کہاکہ تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام یورپ کے مختلف ممالک میں 5 جنوری کو یوم حق خودارادیت کشمیر منایا جائے گا 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمائت میں منظور کی گی قرارداد اور اقوام متحدہ کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی ۔اس موقع پر تقریبات اور سمینارز منعقد کیے جائیں گے محمد غالب نے کہا کہ یہ دن تحریک آزادی کشمیر میں بڑی اہمیت کا حامل ہے عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم اور محکوم قوموں کے ساتھ کیے گے معاہدوں اوروعدوں پر عمل درآمد کرے تاکہ دنیا میں امن قائم رہے کشمیری عوام گذشتہ ستر سالوں سے ظلم اور بربریت کا شکار ہے اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں خطے میں پائی جانے والی کشیدگی سے حالات خطرناک ہوتے جارے ہیں اور نہ صرف خطے کے امن کو خطرہ ہے بلکہ عالمی امن بھی اس کی لپیٹ میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ،یہ مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی دو طرفہ مسئلہ نہیں بلکہ کشمیر عوام اس کے اصل فریق ہیں اقوام متحدہ کی مداخلت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا اور بھارت کو مجبور کرنے کی ضرورت ہے کہ ُپرامن راستہ اختیار کرے اور کشمیریوں کے ساتھ بھارت قیادت اپنے وعدوں کو پورا کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر