22 دسمبر کو اسلام آباد میں آزادی کشمیر مارچ کشمیر کی آزادی کا سنگ میل ثابت ہو گا، نورالباری، شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajk22 دسمبر کو اسلام آباد میں آزادی کشمیر مارچ کشمیر کی آزادی کا سنگ میل ثابت ہو گا، نورالباری، شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد (پ ر) جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر و چیئرمین سیاسی امور کمیٹی نورالباری اور شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ 22 دسمبر کو اسلام آباد میں آزادی کشمیر مارچ کشمیر کی آزادی کا سنگ میل ثابت ہو گا، لاکھوں لوگ اسلام آباد میں جمع ہو کر حکمرانوں اور عالمی ضمیر کو جگانے کی آخری کوشش کریں گے، کشمیریوں کو آزادی کے لیے مسلح جدوجہد کا حق اقوام متحدہ کا چارٹر فراہم کرتا ہے، دنیا کشمیریوں کو حق دلانے میں ناکام ہوئی تو کشمیر ی ہتھیار اٹھا کر اپنا حق لیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جائزہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نورالباری نے کہا کہ کارکن دعوتی مہم کو بھرپور انداز سے چلائیں، اجلاس میں امیر ضلع ارشد بخاری ایڈووکیٹ اور امرائے حلقہ جات نے بھی گفتگو کی، نائب امیر شیخ عقیل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کو اپنی یونین میں ضم کر کے اس کی اسلامی شناخت کر رہا ہے، شہروں کے اسلامی نام تبدیل کیے جا رہے ہیں اقلیت کو اکثریت میں بدلنے کے لیے ہندو بستیاں بسانے کا اعلان کر دیا گیا ہے، ان حالات میں حکومت پاکستان زبانی جمع خرچ سے اگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت آزادی کے لیے بھی اپنا کردار ادا اور عوامی مسائل کے حل پر بھی توجہ دے خاص کر لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اس کے خاتمے کا اہتمام کرے، حکومت پاکستان سے دوٹوک بات کر کے آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر