پروفیسر انور کیس کی تفتیش میں 9ماہ سے جاری تعطل حکومت آزادکشمیر کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے

{AF}logoپروفیسر انور کیس کی تفتیش میں 9ماہ سے جاری تعطل حکومت آزادکشمیر کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم کی زیر صدارت جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے تمام امراء اضلاع کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر قرار پاس کی گئی ہے جس میں لکھ گیا ہے کہ پروفیسر انور کیس کی تفتیش میں 9ماہ سے جاری تعطل حکومت آزادکشمیر کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے ،جائے وقعہ پر ملزمان کی موجودگی ثابت ہونے کے باوجود تفتیش کے عمل کو روکنا پولیس انتطامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے جس کا ازالہ کرنا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جن پولیس آفیسرز کے ٹھوس شواہد مٹا کر قانون شکنی کا ارتکاب کیا ہے جس کے ثبوت پولیس فائل میں موجود ہیں انہیں فی الفور معطل کر کے شامل تفتیش کیا جائے اجلاس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر پروفیسر انور کے قاتلوں کو اسی طرح رعایت دی جاتی رہی تو جماعت اسلامی راست اقدام پر مجبور ہو گی ،آئی جی پولیس کے روئیے سے شکوک وشہبات پیدا ہور ہے ہیں وہ فوری طور پر ان کو دور کرتے ہوئے عملی اقدام کریں ،اجلاس میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان،چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس کیس کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار اداکریں جماعت اسلامی اس ناحق قتل کو نہ تو چھپانے دے گی اور نہ ہی اصل مجرموں کو بچانے دے گی اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ قاتلوں کے سرپرست حاضر سروس پولیس آفیسر ہیں جو اس کیس میں مداخلت کررہے ہیں حکومت اور چیف سیکرٹری ان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائیں اجلاس میں خبردار کیا گیا ہے کہ جماعت اسلامی اب مزید غفلت برداشت نہیں کرے گی اگر قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا گیا تو جماعت اسلامی اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر