{AF}
اہل کھوئی رٹہ سراج الحق کا6 دسمبر کو فقید المثال استقبال کریں گے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}
اہل کھوئی رٹہ سراج الحق کا6 دسمبر کو فقید المثال استقبال کریں گے،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ
سراج الحق کے دورہ کوٹلی سے تحریک آزادی کشمیرکو تقویت ملے گی اور آزاد کشمیرمیں نظام کی تبدیلی میں سنگ میل ثابت ہوگا جماعت اسلامی کے سوا تبدیلی کا ایجنڈا کسی کے پاس نہیں ہے،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں سراج الحق کا ستقبال کریں مظفر آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈدوکیٹ نے کہاہے کہ اہل کھوئی رٹہ سراج الحق کا6 دسمبر کو فقید المثال استقبال کریں گے،سراج الحق کے دورہ کوٹلی سے تحریک آزادی کشمیرکو تقویت ملے گی اور آزاد کشمیرمیں نظام کی تبدیلی میں سنگ میل ثابت ہوگاجماعت اسلامی کے سوا تبدیلی کا ایجنڈا کسی کے پاس نہیں ہے،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں سراج الحق کا ستقبال کریں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی بھرپور انداز سے حصہ لے گی کارکن تیاری کریں جماعت اسلامی امسال موثر پارلیمانی گروپ لے کر اسمبلی میں جائے گی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے شاندار ریکارڈ کے ساتھ میدان میں اتررہی ہے ہم نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے عوام کی خدمات کی ہے تحریک آزادی میں کردار ادا کیا ہے،عوام اعتماد کریں،روایتی پارٹیاں اور قیادتیں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔