{AF}
16دسمبر پاکستان کے لیے سیاہ دن ہے جب پاکستان کو دولخت اور پشاور میں ننھے بچوں کو شہیدکیا گیا ،رفعت عزیز{/AF}
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہاہے کہ 16دسمبر پاکستان کے لیے سیاہ دن ہے جب پاکستان کو دولخت اور پشاور میں ننھے بچوں کو شہیدکیا گیا ،پوری قوم کو ایک بار پھر عزم کرنا چاہیے کہ وہ دشمن کی سازشوں کو سمجھیں اور قوم کو تمام اختلافات سے نکال کر ایک مٹھی کی مانند بنانے میں کردار ادا کریں ،خواتین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ وطن سے محبت کا جذبہ بھی بیدار کریں ،امت مسلمہ کی خواتین اپنے گھروں کے مورچوں کو مضبوط کریں اور مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے جغرافیائی اعتبار سے بڑی اہمیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے دشمن سازشوں کے ذریعے اسے کمزور کرنے کے در پہ ہے پاکستانی عوام تمام ترتعصبات سے بالا تر ہو کر اپنے ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے قربانیاں دینے والے جماعت اسلامی کے قائدین آج بھی نظریہ پاکستان کی حفاظت کی پاداش میں پھانسی کے پھندوں پر جھول رہے ہیں ۔