{AF}
آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام 22دسمبر کو تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اسلام آباد آئیں ،سینیٹر سراج الحق{/AF}
مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کشمیریوں کے 5لاکھ شہداء کے خون سے بے وفائی کرنے والے حکمرانوں کو کوہالہ پل پر الٹٓ لٹکاؤ گا ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام 22دسمبر کو تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اسلام آباد آئیں تا کہ حکمرانوں کے سوئے ہوئے ضمیر اور عالمی برادری کو جگانے کا اہتمام کریں،کشمیر میں آگ لگی ہوئی ہے اور حکمران نشے میں ہیں ،نریندرمودی بابری مسجد کی جگہ مندر کے لیے فیصلہ لے چکا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد اب اکھنڈ بھارت کے لیے آگے بڑھ رہا ہے ،مودی کے خطرے ناک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم کو یکجان اور یک زبان ہونا ہوگا ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو اسرائیل بنانا چاہتا ہے ،پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر ہے غداری کرنے والوں کو انجام سے دوچار کریں گے پاکستان اور کشمیر کو بچانے کے لیے نکلے ہیں عوام بھرپور ساتھ دیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کی جانب سے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان،نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان ،ڈپٹی سیکرٹری قاضی شاہد حمید ،صدر جے آئی یوتھ نثار احمد شائق،امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سید ارشد بخاری ،ڈاکٹر ٗضیاء الرحمان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جب تک میرے تن پر سر موجود ہے کشمیر کے خلاف کوئی سازش نہیں ہونے دوں گا کشمیر کی آزادی کے لیے زندگی کے آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا ،انہوں نے کہاکہ براہمن سامراج مودی کی شکل میں پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے ہندوستان کے اندر اقلیتوں کو ہندو توا کے تحت ہندو بنانے کی سازش کی جارہی ہے جو ہندوستان کے حصے بخرے کرنے کا باعث بنے گی مودی ہندوستان کو ٹکڑے ٹکڑے کروا دے گا پاکستان اسلام کے نام پر معروض وجود میں آیا اور کشمیری اسی دو قومی نظریے کے تحت پاکستان سے ملنا چاہتے ہیں کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں تحریک آزادی کشمیر در اصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے کشمیری تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی جدوجہدکررہے ہیں وزیر اعظم پاکستان قوم کو بتائیں کہ وہ سوا کروڑ قید کشمیریوں کی رہائی کے لیے کیا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری سے ہمیں کوئی توقع نہیں کہ وہ ہماری مدد کرے گی قوم اپنے تن بدن میں جان پیدا کرے اور اپنے بل بوتے پر اﷲ کے بھروسے پر اٹھے اور اپنے مسائل حل کرے مغربی استعمار جو انسانی حقوق کی بات کرتا ہے لیکن یہاں اس کو انسانی حقوق نظر نہیں آتے جماعت اسلامی قومی ایشو پر سیاست نہیں کرتی بلکہ ملک و ملت کی بہتری کے لیے آگے بڑھتی ہے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ 22دسمبر پوری قوم اسلام آباد جائے گی 22دسمبر تحریک آزادی کشمیر میں نیا رخ متعین کرے گا آزادی کا سنگ میل ثابت ہو گا ،ہم جماعت اسلامی پاکستان اور سینیٹر سراج الحق کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ اس تحریک کی پشتیبانی کا حق ادا کررہے ہیں بالخصوص 5اگست سے اب تک وہ ایک لمحہ کے لیے بھی نہیں بیٹھے کشمیر ی2سو سال سے میدان جہاد میں ہیں اور 72سالوں سے آزادی کی جدوجہد میں مختلف مراحل سے گزرے ہیں ہمارے مقدر میں جہاد اور شہادت لکھا جا چکا ہے ہم یہ فریضہ ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے کشمیر کو اپنی یونین میں شامل کر لیا ہے اب ریاست جموں وکشمیر دنیا کے نقشے پر موجود نہیں ہے لیکن اسلام آباد میں بیٹھے حکمران کماحقہ کردار ادا نہیں کر پا رہے جس سے مایوسی پھیل رہی ہے ۔