{AF}
ٹرمپ اپنے 3قیدیوں کو رہا کروانے کے لیے افغانستان پہنچ گئے عمران خان قوم کوبتائیں وہ ایک کروڑ کشمیری قیدیوں کو رہاکروانے کے لیے کیا لائحہ عمل رکھتے ہیں ،سینیٹر سراج الحق{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹرمپ اپنے 3قیدیوں کو رہا کروانے کے لیے افغانستان پہنچ گئے عمران خان قوم کوبتائیں وہ ایک کروڑ کشمیری قیدیوں کو رہاکروانے کے لیے کیا لائحہ عمل رکھتے ہیں ،اسلام آباد پر قابض مافیا اقتدار کے نشے میں مست ہے صحت تعلیم کی بہتری اور کشمیر کی آزادی کے لیے کچھ نہیں کررہا ،ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہاہے عالمی برادری ہندوستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔پاکستان کے عوام اور خاص کر نوجوان اس مافیا سے آزادی کے لیے ہمارا ساتھ دیں ،میں اہم ایوان کا رکن ہوں اور ایک پارٹی کاسربراہ اور شہری ہونے کے باطے یہ حق رکھتا ہوں کہ عمران خان مجھے بتائیں کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے کیا کررہے ہیں ،اسلامی جمعیت طلبہ پوری امت کا سرمایہ ہے جمعیت کے نوجوان پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں ،نریندرمودی پاکستان کے خلاف خطرناک عزائم کی تکمیل کے لیے جارحیت کررہے ہیں ان کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیرا ہتمام اسلامی یونیورسٹی میں ایجوکیشن ایکسپو میں کشمیر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان ،معروف سفارتکار عبدالباسط سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ،کشمیر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 22کروڑ پاکستانی عوام کسی کو کشمیر سے بے وفائی نہیں کرنے دے گی اسلام آباد کے حکمران یادرکھیں اگر انہوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ نہ دیا تو 22دسمبر کو اسلام آباد میں آزادی کشمیر کا روڈ میپ اور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے پاکستان کے عوام 128دنوں سے قید کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں مودی کے عزائم کو ناکام بنائیں گے پاکستان کی حفاظت کریں گے کشمیر پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے یہ ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اس سے کسی صورت کسی کو بے وفائی نہیں کرنے دیں گے اگر کسی نے اس طرح کی حماقت کی تو پاکستان کے 22کرو ڑ عوام ایسے حکمرانوں کو اسلام آباد سے بے دخل کر کے عبرت کا نشان بنائیں گے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق دلائے ورنہ پونے دوکروڑ کشمیری اپنے حق کے لیے ہتھیار اٹھائیں گے تو دنیا کا امن خطرے میں پڑھ جائے گا دنیا کے امن کی ضمانت مسئلہ کشمیر کا حل ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ مودی اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے کو لے آگے بڑھ اہاہے اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں،کشمیریوں کے حق مزاحمت کو بحال کریں،ہمارے اسلاف نے مودی کے بڑوں کو بھگایاتھا ہم اس کو بھگائیں گے،حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کرے اور ہندوستان پر واضح کرے کہ وہ کشمیریوں کو اپنے عہد کے مطابق حق دے ،نہیں تو کشمیریوں کو اقوام متحدہ یہ حق دیتاہے کہ وہ ہتھار اٹھائیں،کشمیریوں نے پاکستان بننے سے قبل ہی پاکستان کے ساتھ ملنے کا فیصلہ اور اعلان کیاتھا،کشمیری پاکستان کی سلامتی اور بقاکی جنگ لڑرہے ہیں۔