{AF}
11مئی کو ہزاروں افراد کوٹلی پلندری روڈ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے پتن پل پر احتجاجی دھرنا دیں گے ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ{/AF}
پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنر ل ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ دھرنے میں عوامی ایکشن فورم کے تحت تمام سیاسی جماعتیں اور سماجی کارکن شریک ہوں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام نالیاں اور گوراہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر کرنل( ر) آصف ،راجہ خوشخال،میجر یونس،سردار خورشید بسمل،ملک احسان،ملک سوارسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوام کے ساتھ گذشتہ 68سال سے ظلم اور نا انصافی ہو رہی ہے مین سڑکوں کا یہ حال ہے تو لنک روڈیں نا قابل استعمال ہیں انہوں نے کہاکہ آزاد پتن پل پر ہزاروں افراد اس وقت دھرنا ختم نہیں کریں گے جب تک ہمارے تمام مطالبات پورے نہیں کیے جاتے انہوں نے کہاکہ سینکڑوں گاڑیوں پر لوگ جلوس کی صورت میں مختلف علاقوں سے پتن پل پر جمع ہوں گے اور پل بلاک کر کے دھرنا دیں گے ۔