مقبوضہ کشمیر میں 118 دنوں سے مساجد مقفل ہیں ایک کروڑ مسلمانوں کو مسلسل 4 ماہ سے جمعہ کی نماز سے روکا جا رہا ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمقبوضہ کشمیر میں 118 دنوں سے مساجد مقفل ہیں ایک کروڑ مسلمانوں کو مسلسل 4 ماہ سے جمعہ کی نماز سے روکا جا رہا ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

ؓباغ، نعمانپورہ(پ ر) چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی انتہا پسند پالیسیوں نے پورے ہندوستان میں بارود بچھا دیا ہے تیلی کی دیر ہے، مقبوضہ کشمیر میں 118 دنوں سے مساجد مقفل ہیں ایک کروڑ مسلمانوں کو مسلسل 4 ماہ سے جمعہ کی نماز سے روکا جا رہا ہے، جو سوا ارب مسلمانوں کے ایمان کے لیے چیلنج ہے،کشمیری مسلمانوں کا اسلامی تشخص مٹانے کا ایجنڈا مودی کو ہضم نہیں ہو گا، کشمیری شہداء کے خون سے جس نے بھی بے وفائی کی وہ دنیا اور آخرت میں نشان عبرت بنے گا،عمران خان نے جنرل اسمبلی کے تقریر کے بعد سفارتی محاذ پر فالواپ نہیں کیا جس سے شکوک و شہبات جنم لے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ہندوستان قانونی ضابطوں کے نفاذ سے آزادی کی منزل دور نہیں کر سکتا ان سب کالے قوانین کے نفاذ کے باوجود کشمیری آزادی کے لیے پر عزم ہیں اور آزادی کے لیے ہر طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،کشمیری کرفیو کے باوجود جب بھی ان کو موقع ملتاہے وہ مودی کے استعماری ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آتے ہیں اور آزاد ی کا پرچم بلند کرتے ہیں، مودی کے حالیہ اقدامات کو پوری دنیا میں مسترد کیا جا رہا ہے، ہر سطح پر کشمیریوں کے موقف کی تائید کی جا رہی ہے، بین الاقوامی سطح پر ذرائع ابلاغ ، پارلیمنٹس اور تھنک ٹینک مودی کو ہٹلر ثانی سمجھتے ہیں ، ان کی انتہاء پسند پالیسیوں کو عالمی امن کے لیے بھی خطرہ سمجھتے ہیں، دنیا کے اہم دارلحکومتوں میں کشمیر کے حوالے سے سرگرمیاں جاری ہیں میں نے کولاالمپور، انقرہ، ملیشیا، سعودی عرب اور برطانیہ میں کہیں کانفرنسز میں شرکت کی جن میں کشمیریوں کی حمایت حاصل ہوئی اسی طرح یورپی پارلمینٹس ، اقوام متحدہ اور نیویارک میں بھی کشمیر کے حوالے سے سرگرمیاں جاری ہیں، انھوں نے کہا کہ ان حالات میں بیس کیمپ کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے اہل کشمیر پاکستان اور آزاد کشمیر کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں ان کی درست ترجمانی کرتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے، اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی پیدا کریں، ریاست پاکستان اور پاکستانی قوم اس کاز سے وابستہ ہے حکومت اس بین الاقوامی خوشگوار فضاء سے استفادہ کرے، انھوں نے کہا کہ نریندر مودی اور آر۔ایس۔ایس نے خالصتان سمیت دیگر تحریکیں زندہ کر دی ہیں پورا ہندوستان بارود کے ڈھیر پر ہے تیلی کی دیر ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر