{AF}
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 114دن بیت چکے مگر عالمی ضمیر ابھی تک بیدار نہیں ہو سکا،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 114دن بیت چکے مگر عالمی ضمیر ابھی تک بیدار نہیں ہو سکا،سوا کروڑ کشمیری کھلی جیل میں بند ،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجودعالمی ادارے کرفیو ختم نہیں کروا سکے جو مسلم دشمنی کا ثبوت ہے ،کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزادی جارہی ہے ،مسلم ممالک کے حکمران بے حسی چھوڑ کر اپنے بھائیوں کی رہائی کے لیے سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت سے بڑھ کر عملی اقدامات کریں ،مسلسل کرفیو کی وجہ سے ادویات،بچوں کا دودھ اجناس ختم ،باغات اور فصلیں مکمل تباہ ہوچکیں ،کشمیریوں کو معاشی نقصان پہنچا یا جارہا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،ہندوستان کے تمام تر جبر وبربریت کے باوجود کشمیری استقامت کا پہاڑ ثابت ہوئے آزادی یا شہادت سے کم کوئی حل قبو ل نہیں کریں ،کشمیر امت مسلمہ کا حصہ ہیں مسلم ممالک کے حکمران بے حسی چھوڑ کر آگے بڑھیں اور اپنے بھائیوں کی مدد کریں ،جماعت اسلامی 22دسمبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان کشمیر بچاؤ مارچ کر ے گی جس میں ہزاروں کشمیری شریک ہوں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر راہنما غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیر یوں کی آزادی کی تحریک 2سو سال سے جاری ہے کشمیری نہ پہلے جھکے تھے نہ اب جھکیں گے 100سال کے بزرگ سے لے کر 5سال کے بچے کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ اﷲ اور ہم کیا چاہتے آزادی وہ ہندوستان کے ساتھ کسی بھی صورت میں نہیں رہنا چاہتے ،انہوں نے کہاکہ قائدین حریت کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں جو ہندوستان کے تمام تر مظالم کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں کو باہمی اختلافات بھلا کر کشمیر کی آزادی کے لیے یک جان اور یک زبان ہو کر روڈ میپ دینا چاہیے انہوں نے کہاکہ کشمیری کسی ضرب تقسیم کے فارمولے کو نہیں مانتے ۔