جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کا 44واں اراکین جنرل کونسل کا اجلاس 12,11نومبر کو بستی دارالسلام نزد برما پل اسلام آباد میں ہو گا

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کا 44واں اراکین جنرل کونسل کا اجلاس 12,11نومبر کو بستی دارالسلام نزد برما پل اسلام آباد میں ہو گا{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکر خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کا 44واں اراکین جنرل کونسل کا اجلاس 12,11نومبر کو بستی دارالسلام نزد برما پل اسلام آباد میں ہو گا ،اجلاس کے پہلے سیشن میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر خالد محمود،چیئرمین متحدہ جہاد کونسل سید صلاح الدین ،مولانا سلطان رئیس ،مولانا عبدالقادر ندیم،پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان عاصم،مولانا تنویر حیدری،سابق وزیر گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین خصوصی خطاب کریں گے ،اراکین جنرل کونسل سالانہ اجلاس میں بھرپور شرکت کریں ،اجلاس میں سابقہ کام کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اجلاس میں سیاسی پالیسیوں پر بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر