نریندر مودی جموں میں 6نومبر سے بھی بڑے سانحے کی تیاری کررہے ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنریندر مودی جموں میں 6نومبر سے بھی بڑے سانحے کی تیاری کررہے ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}

راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی جموں میں 6نومبر سے بھی بڑے سانحے کی تیاری کررہے ہیں بھارت کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کو یک زبان اور یکجان ہو نا پڑھے گا ،خرم فاروق نے دکھی انسانیت کی بے پنا ہ خدمت کی ان کے مشن کو جاری رکھیں گے،آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور مقیم مہاجرین پاکستان میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے قیام کا اعلان کرتا ہوں ،جماعت اسلامی شہداء کی امین اور کشمیر کی آزادی کے لیے متحرک جدوجہد کرے ،اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے جماعت اسلامی عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر تی ہے ،بلدیاتی انتخابات کی بھی تیاری کی جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں اختتامی خطاب اور دریں اثناء الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل خرم فاروق کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،خرم فاروق کے تعزیتی ریفرنس سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر عبدالشکور،احباب پاکستان کے صدر وقاص انجم جعفری،ڈاکٹر مشتاق،ڈاکٹر ریاض ناظم جمعیت راجہ آفتاب،خالد عمران خالد،واجد اقبال عباسی،آفتا ب عالم ایڈووکیٹ ،احباب آزاد کشمیر کے نامزد صدر نثار احمد صابر،انعام مسعودی ،سرفراز عباسی اور خرم فاروق کی والدہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں انتفاضہ جاری ہے نریندر مودی اس تازہ انتفاضہ کو کچلنے کے لیے بدترین ریاستی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ سیز فائر لائن پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کر کے حالات کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں ،بھارت کے انتہا پسندانہ عزائم کو روکنے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا نہ کیا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کسی بھی لمحے شروع ہو سکتی ہے جو پور ی دنیا کے امن کو تباہ کرے گی ،عالمی برادری اس نزاکت کا ادراک کرتے ہوئے فوری طور پر مداخلت کرے ،نریندر مودی کو مظالم سے روکے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائے عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی کے ذمہ داران کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں جماعت اسلامی نے اول روز سے تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ ہماری دستوری تقاضا بھی ہے انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی نے نظریاتی فتح حاصل کی ہے بھارت پوری دنیا میں پروپیگنڈے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کو یہ پیغام دے رہا تھا کہ پاکستان آپ کے لیے کچھ نہیں کررہا اس لیے آپ ہندوستان کے ساتھ رہنے پر ہی اتفاق کریں لیکن برہان مظفروانی کی شہادت ان کے جست خاکی جس طرح پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنایا گیا اور اس کے بعد جتنی بھی شہادتیں ہوئی سب کو پاکستانی پرچموں کے ساتھ دفنایا گیا اور پوری وادی کے اندر پاکستانی پرچم لہرانے لگے یہ اس بات کی علامت ہے کہ اہل کشمیر پاکستان کے ساتھ ہیں اور کشمیر کی نوجوان نسل اس سے بھی بڑکر ہے ان حالات میں حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اور پالیسی اپنائے کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دے اندرون و بیرون ملک اپنے شہریوں کو اہداف دے تا کہ وہ ان اہداف کے مطابق وہاں کام کر سکیں مکمل ہوم ورک کے ساتھ OICکا سربراہی اجلاس پاکستان بلائے اور اس میں کشمیر پر واضح حمایت حاصل کر کے مسئلہ کشمیر کو حل کی جانب بڑھائے ،انہوں نے کہاکہ بھرپور سفارتی مہم منظم کی جائے عالمی سطح پر اس وقت فضا موافق ہے انہوں نے ہدایت کی کہ جماعت اسلامی الخدمت کے رضا کار سیز فائر لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد کی حوصلہ افزائی کریں ان کے نقصانات کا جائزہ اور بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر