{AF}
11مئی کو ہونے والے الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کا تقاضا ہے کہ آئین کی دفعہ 62-63پر عمل درآمد ہو راجہ فہیم کیانی{/AF}
11مئی کو ہونے والے الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کا تقاضا ہے کہ آئین کی دفعہ 62-63پر عمل درآمد ہو راجہ فہیم کیانی برمنگھم ( پ ر ) برطانیہ میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے کنویئنر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ11مئی کو ہونے والے الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کا تقاضا ہے کہ آئین کی دفعہ 62-63پر عمل درآمد ہو ۔ جماعت اسلامی کے امیدوار سو فیصد اس پر پورا اتریں گے ۔ قانون پر اگر عمل درآمد نہ ہوا اور کرپٹ سیاست دانوں کو روکنے کی کوشش نہ کی گئی تو الیکشن کے نتائج عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق نہیں ہوں گے۔ اس سے ملک میں مزید سیاسی بحران پیدا ہو گا اور جمہوری عمل کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی ہوں گی اور غیر جمہوری قوتوں کو موقع ملے گا کہ وہ ملک پر مسلط ہو جائیں۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہونے والے الیکشن ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں ‘ الیکشن صاف اور شفاف ہوئے تو جماعت اسلامی حقیقی جمہوری قوتیں ہی ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرسکتی ہیں 65سال سے ملک کو جس طرح تباہ و برباد کیا گیا ملک دو لخت ہوا یہ ملک پر مسلط غیر جمہوری قوتوں کی وجہ سے ہوا ہے جو جماعتیں اپنی جماعتوں کے اندر الیکشن نہیں کراتی اپنے کارکنوں کو جمہوری حقوق نہیں دیتی وہ اٹھارہ کروڑ عوام کے ساتھ جمہوریت کے نام پر دھوکہ کر رہی ہیں ۔ راجہ فہیم نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے کہ جماعت کے کسی بھی کارکن پر کسی بھی قسم کا کوئی الزام نہیں ہے کوئی سکینڈل نہیں اور جماعت اسلامی جیسی قوت ہی ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کر سکتی ہے جن لوگوں کو عوام آزما چکے ہیں انہیں بار بار آزمانا کوئی دانش مندی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے جو منشور جاری کیا ہے وہ عوام کی امنگوں کے مطابق ہے کہ ملک میں جاگیر داری اور وڈیرہ شاہی کو ختم کر کے ہی صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے ۔ وڈیروں نے ملک کو تباہ کیا ہے اور ہمیشہ آمریت کو دعوت دی ہے ۔ اجلا سے چوہدری زائد اقبال ‘ راجہ قمر عباس ‘ فرحت قریشی ‘ عابد ملک اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔