31 برس بعد بلدیاتی انتخابات کے با احسن مظفرآباد ڈویژن میں انعقاد پر چیف الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کو مبارک بادپیش کرتے ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان

dr. khalid31 برس بعد بلدیاتی انتخابات کے با احسن مظفرآباد ڈویژن میں انعقاد پر چیف الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کو مبارک بادپیش کرتے ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان 

راولاکوٹ(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ 31 برس بعد بلدیاتی انتخابات کے با احسن مظفرآباد ڈویژن میں انعقاد پر چیف الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کو مبارک بادپیش کرتے ہیں،انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام ممبران کو مبارک ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے جیتنے والے امیدواران کو مبارک مشکل حالات میں کامیاب ہونا امید کی کرن ہے،حکومت منتخب نمائندوں کو با اختیار اور باوسائل بنائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہتا تو قوم کو اچھی قیادت میسر آتی اور عوام کے مسائل بھی حل ہوتے لیکن نا عاقبت اندیش قیادت نے بلدیاتی انتخابات نہ کرقوم کو اچھی قیادت سے محروم رکھاانھوں نے کہا کہ عوام سوچ سمجھ کرووٹ دیں انہوں نے کہا کہ عوام دوسرے اور تیسرے مراحل کے انتخابات میں بھی پر امن طور پر ووٹ دیں جماعت اسلامی نے امانتدار اور دیانتدار امیدواران میدان میں اتارے ہوئے ہیں عوام ان پر اعتماد کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر