آزادکشمیر کے 55لاکھ مجاہد صفت عوام مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی مظالم کا بدلا لینے کے لیے بے تاب ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان

dr. khalid آزادکشمیر کے 55لاکھ مجاہد صفت عوام مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی مظالم کا بدلا لینے کے لیے بے تاب ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوجی افسر کی گیدڑ بھبکی اس کی کھلی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے آزادکشمیر کے 55لاکھ مجاہد صفت عوام مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی مظالم کا بدلا لینے کے لیے بے تاب ہیں،1947ء میں آزادکشمیر کے مجاہدین پونچھ راجوری فتح کر کے بارہ مولہ پہنچ چکے تھے،ہندوستان کی قیادت خوفزدہ ہو کر اقوام متحدہ میں جاکر سیز فائر کرایا تھا کشمیریوں نے عالمی برادری کے عہد پر ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے کشمیری کشمیر کی آزادی کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے بے قرار ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نریندرمودی کو 1947ء کا سبق دوبارہ یاد کرائیں گے چند سو مجاہدین نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے اندر 15لاکھ قابض فوج کو عملاً شکست سے دوچار کیا ہوا ہے لاکھوں مجاہدین نکل پڑے تو کشمیرکو ہندوستان کا قبرستان بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ نریندرمودی کی بزدل فوج بہادر کشمیریوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی اس لیے وہ گیدڑ بھبکیوں سے باز رہیں ہندوستان کی قابض فوج نے ایک قدم بھی بڑھایا تو عبرت کا نشان بنائیں گے عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق دلائے تا کہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر