1947ء میں جن مجاہدین نے ہندوستان کی قیادت کو اقوام متحدہ میں جاکر سیز فائر کی دہائی دینے پر مجبور کیا تھا ان کی اولادیں سیز فائر اور اسلام آباد کی طرف سے بیڑیوں کے کھلنے کے منتظر ہیں،سردار اعجاز افضل خان

ijaz-afzal1947ء میں جن مجاہدین نے ہندوستان کی قیادت کو اقوام متحدہ میں جاکر سیز فائر کی دہائی دینے پر مجبور کیا تھا ان کی اولادیں سیز فائر اور اسلام آباد کی طرف سے بیڑیوں کے کھلنے کے منتظر ہیں،سردار اعجاز افضل خان

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ 1947ء میں جن مجاہدین نے ہندوستان کی قیادت کو اقوام متحدہ میں جاکر سیز فائر کی دہائی دینے پر مجبور کیا تھا ان کی اولادیں سیز فائر اور اسلام آباد کی طرف سے بیڑیوں کے کھلنے کے منتظر ہیں،1947ء میں کشمیریوں کے پاس محدود وسائل تھے آج کشمیریوں کی پشت پر ایٹمی طاقت پاکستان موجود ہے،کشمیرکی آزادی ہندوستان کے انگ انگ کو بکھیرنے کا عنوان بنے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ نریندرمودی اور اس کی قابض فوج کو یاد رکھنا چاہیے کہ چند سو مجاہدین کے ہاتھوں شکست خردہ ہیں اگر پوری قوم نے ہتھیار اٹھا لیے تو کشمیر ہندوستان کی قابض فوج کا قبرستان بنے گا،انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے کردار ادا کرے ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے عالمی برادری ہندوستان کے خلاف مداخلت کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر